ساتھی اداکاروں سے لڑ پڑتی تھی کیونکہ.. سنیتا مارشل بے بچوں کی پرورش کے لئے کیا کچھ جھیلنا؟

"پہلے میں بچوں کو ہر لحاظ سے پرفیکٹ بنانا چاہتی تھی، انہیں گھڑ سواری، تیراکی اور ہر چیز میں بہترین بنانے کی کوشش کرتی رہی، مگر اس دوڑ میں نہ صرف بچوں کو بلکہ خود کو بھی تھکا دیا،" اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی والدہ کی حیثیت سے کی جانے والی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا۔

سنیتا مارشل حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں آئیں، جہاں انہوں نے بچوں کی پرورش کے دوران اپنے تجربات اور غلطیوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنے بچوں کو ہر شعبے میں بہتر بنانا چاہتی تھیں، چاہے وہ پڑھائی میں اچھے نمبر ہوں یا مختلف سرگرمیاں جیسے گھڑ سواری اور تیراکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنون میں وہ سیٹ پر اکثر ساتھی اداکاروں اور ٹیم سے بحث و تکرار کر بیٹھتی تھیں کیونکہ انہیں شوٹنگ کے بعد بچوں کو کلاسز کے لیے لے کر جانا ہوتا تھا۔ اس دوڑ دھوپ نے انہیں ذہنی و جسمانی طور پر تھکا دیا تھا۔

اب سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ "مجھے احساس ہوا کہ ہر انسان کا اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ایک منفرد سفر ہوتا ہے اور ہر کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا۔" انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ دوسروں کے دباؤ میں آکر اپنے بچوں کے لیے یہ سب کرتی رہیں، مگر اب وہ اس سوچ سے باہر نکل چکی ہیں۔ سنیتا کے مطابق، وہ اب سمجھ چکی ہیں کہ بچوں کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لیے انہیں پرفیکٹ بنانا ضروری نہیں۔

Sunita Marshall Shared Journey Of Her Motherhood

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sunita Marshall Shared Journey Of Her Motherhood and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sunita Marshall Shared Journey Of Her Motherhood to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1093 Views   |   04 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ساتھی اداکاروں سے لڑ پڑتی تھی کیونکہ.. سنیتا مارشل بے بچوں کی پرورش کے لئے کیا کچھ جھیلنا؟

ساتھی اداکاروں سے لڑ پڑتی تھی کیونکہ.. سنیتا مارشل بے بچوں کی پرورش کے لئے کیا کچھ جھیلنا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ساتھی اداکاروں سے لڑ پڑتی تھی کیونکہ.. سنیتا مارشل بے بچوں کی پرورش کے لئے کیا کچھ جھیلنا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔