پڑھنے گئی تو نانا نانی نے مسجد میں شادی کے لئے اعلان کروا دیا.. ثمن انصاری شادی کے 16 برس بعد طلاق پر بول پڑیں

"جب میں آگے پڑھنے کے لئے دوسرے ملک گئی تو وہاں میرے نانا اور نانی نے مسجد میں اعلان کروایا کہ لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ ثمن انصاری کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال تک چلی لیکن اس بعد ان کی طلاق ہوگئی۔

ثمن انصاری نے بتایا کہ میں نے کم عمری میں ہی کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی شادی کرلی تھی. شادی اور پڑھائی کے دوران کبھی وہ امریکا تو کبھی کینیڈا منتقل ہوتی رہتی تھیں، کیوں کہ کبھی ان کے شوہر کی ملازمت امریکا میں لگتی تو کبھی وہ کینیڈا چلے جاتے۔

شادی کے بعد ہمارا بیٹا بھی ہوا لیکن پھر میری طلاق ہوگئی. جس کے بعد میں امریکا اور کینیڈا سے یو اے ای منتقل ہوگئی. جہاں دبئی میں مختلف ملازمتیں کرکے گزر بسر کیا۔

طلاق کے قوانین کے مطابق میں براہ راست پاکستان نہیں جاسکتی تھی کیوں کہ ایک شرط یہ بھی تھی کہ بچہ ان ہی اداروں میں پڑھے گا جہاں وہ اب تک پڑھ رہا تھا.

اس کے علاوہ میں پاکستان میں طلاق یافتہ خواتین کو ملنے والے طعنوں اور خاص طور پر والدین کو ملنے والے طعنوں کی وجہ سے بھی ملک میں نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ اگر مجیطلاق کے فوراً بعد پاکستان جاتی تو لوگ میرے والدین کو طعنے دیتے کہ بیٹی نے طلاق لے لی اور بیٹے کو بھی چھوڑ کر آگئی. کردارکشی کی جاتی، اس لیے میں نے دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا.

میں پہلی بار شوہر سے منگنی کے دن ملی. بڑوں کی رضامندی سے میں نے کمیونٹی انداز میں کم عمری میں شادی کی جو کہ 16 سال چلی، پھر میری شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔

Suman Ansari Talking About Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Suman Ansari Talking About Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Suman Ansari Talking About Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   19850 Views   |   31 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پڑھنے گئی تو نانا نانی نے مسجد میں شادی کے لئے اعلان کروا دیا.. ثمن انصاری شادی کے 16 برس بعد طلاق پر بول پڑیں

پڑھنے گئی تو نانا نانی نے مسجد میں شادی کے لئے اعلان کروا دیا.. ثمن انصاری شادی کے 16 برس بعد طلاق پر بول پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پڑھنے گئی تو نانا نانی نے مسجد میں شادی کے لئے اعلان کروا دیا.. ثمن انصاری شادی کے 16 برس بعد طلاق پر بول پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔