کیا آپ جانتے ہیں کہ بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو حیرت انگیز طور پر شوگر اور وزن کم کرنے کی خصوصیات سے مالامال ہے؟ جانیں بھنڈی کا استعمال کس طرح آپ کی شوگر اور وزن کو کنٹرول کر سکتا ہے

بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جس میں شوگر کو کنٹرول کرنے، وزن کم کرنے اور جوڑوں میں لیس پیدا کرنے کی خصوصیات موجود ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ بھنڈی کو کس طرح استعمال کر کے آپ یہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

بھنڈی کا شوگر کم کرنے کے لئے استعمال:

بیشتر تحقیقات سے پچھلے چند سالوں میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ بھنڈی میں شوگر لیول کو کنڑول کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔

بھنڈی کو شوگر کم کرنے کے لئے استعمال کا طریقہ:

اگر آپ شوگر کو کنڑول کرنا چاہتے ہیں تو 2 سے تین عدد بھنڈی رات کو ایک گلاس پانی میں بھِگو کر رکھ دیں اور صبح اس کا پانی نہار مُنہ پی لیں، شوگر متوازن رہے گی۔

بھنڈی سے وزن کم کرنے کا طریقہ:

بھنڈی وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہے اس میں موجود فائبر قوتِ مدافیعت بڑھاتا ہے نظامِ ہاضمہ درست کرنے کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ کھانے کی خواہش کو بھی کم کرتی ہے، وزن کم کرنے کے لئے بھنڈی کو نمک لگا کر اسٹیم کر کے یا بھر کم تیل میں اس کی بھجیا بنا کر کھایا جا سکتا ہے۔

بھنڈی کی دیگر خصوصیات:

• بھنڈی شوگر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کی تھکاوٹ کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
• یہ ذہنی دباؤ کو بھی کم کرتی ہے جسم کے مختلف حصوں میں پیدا ہونے والے دباؤ کا خاتمہ کرتی ہے۔
• بھنڈی میں موجود ڈائیٹری فائبر بھوک کا خاتمہ کرتے ہیں جسم میں فائبر وافر مقدار میں فراہم کرتے ہیں۔
• یہ کولیسٹرل کو بھی متوازن رکھتی ہے اور شوگر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں کولیسڑول لیول متوازن رکھتی ہے۔
• بھنڈی میں صرف ٪ا چربی ہوتی ہے یعنی یہ سب سے کم فیٹ والی غذا ہے جس کو وزن کم کرنے اور بھوک ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
• ایک کپ بھنڈی جسم میں روزانہ کی ضرورت کے مطابق فائبر فراہم کر سکتی ہے۔

Sugar Ke Mareezon Ke Liye Bhindi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ke Mareezon Ke Liye Bhindi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ke Mareezon Ke Liye Bhindi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5588 Views   |   08 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو حیرت انگیز طور پر شوگر اور وزن کم کرنے کی خصوصیات سے مالامال ہے؟ جانیں بھنڈی کا استعمال کس طرح آپ کی شوگر اور وزن کو کنٹرول کر سکتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو حیرت انگیز طور پر شوگر اور وزن کم کرنے کی خصوصیات سے مالامال ہے؟ جانیں بھنڈی کا استعمال کس طرح آپ کی شوگر اور وزن کو کنٹرول کر سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو حیرت انگیز طور پر شوگر اور وزن کم کرنے کی خصوصیات سے مالامال ہے؟ جانیں بھنڈی کا استعمال کس طرح آپ کی شوگر اور وزن کو کنٹرول کر سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔