اگر آپ بھی چاول دھونے کے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو رُکیں۔۔۔ جانیں چاول کے پانی میں چھپے خوبصورتی بڑھانے کے کئی راز جس کے بعد آپ بھی چاولوں کا پانی کبھی نہیں پھینکیں گی

چاولوں کا پانی چہرے اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ایک آزمودہ نسخہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کا پانی چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اہم ترین اور سستا ترین جُز ہے۔

صرف چاولوں کا پانی ہی نہیں بلکہ چاولوں کو ابال کر یا پیس کر انہیں کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے اور چاول کو پیس کر اس میں شہد ملا کر وائیٹنگ اسکرب بھی تیار کیا جاتا ہے۔

اب اگر بات کی جائے اس پر خرچ ہونے والی رقم کی وہ مہنگے مہنگے پارلرز کی ٹریٹمنٹ سے تو بے حد کم ہے، کیونکہ چاول ایک ایسی غذا ہے جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے، اگر آپ چاولوں کو دھونےکے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو اس کے فوائد آج ضرور جان لیں اس کے فوائد اتنے حیرت انگیز ہیں کہ آپ چاولوں کا پانی پھینکنا بھول ہی جائیں گی۔

چاولوں کے پانی کے فوائد

چاولوں کا پانی اگر چہرے اور بالوں پر لگایا جائے تو اس سے جلد نرم و ملائم جبکہ بال سِلکی اور سیدھے ہو جاتے ہیں کیونکہ چاولوں کے پانی میں وافر مقدار میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو کہ بالوں اور جلد کے لئے مفید ہیں چاول اور ان کا پانی بےشمار بیوٹی پراڈکٹس میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے

کیل مہاسوں اور جھائیوں کا خاتمہ

گرمی کے موسم میں جلد پر اضافی تیل آتا ہے اور دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر کیل مہاسے ہونے لگتے ہیں، ایسے میں اگر جلد کا خیال نہ رکھا جائے تو دانے نکلنے لگتے ہیں اور پھر ان کے گہرے نشانات سالوں کے لئے چہرے پر داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔

چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے لئے بہترین دوا کے طور پر کام کرتا ہے، اور جلد کے کھلے مسام بھی بند کرتا ہے، اس کے لئے چاول دھو کر پانی چھان کر الگ کر لیں پھر اس پانی کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر چہرے پر تھوڑی تھوڑی دیر میں چھڑکیں۔

ایسا کرنے سے کیل مہاسے دور ہوں گے دانوں کے نشانات ختم ہوں گے اور اسکن ہائیڈریٹ رہے گی، چاولوں کے پانی سے رنگت بھی نکھرتی ہے اور جھائیاں بھی ختم ہوتی ہیں۔

چاولوں کے پانی میں ٹشو یا سوتی کپڑا بھگو کر بھی چہرے پر رکھا جاسکتا ہے، روزانہ 15 سے 20 منٹ تک یہ عمل دہرائیں چہرے سے کیل مہاسے داغ دھبے اور جھائیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ کی جلد بن جائے کی ترو تازہ اور نکھری ہوئی۔

Chawal K Pani Me Chupy Khubsurti K Raaz

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chawal K Pani Me Chupy Khubsurti K Raaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal K Pani Me Chupy Khubsurti K Raaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   11375 Views   |   18 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اگر آپ بھی چاول دھونے کے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو رُکیں۔۔۔ جانیں چاول کے پانی میں چھپے خوبصورتی بڑھانے کے کئی راز جس کے بعد آپ بھی چاولوں کا پانی کبھی نہیں پھینکیں گی

اگر آپ بھی چاول دھونے کے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو رُکیں۔۔۔ جانیں چاول کے پانی میں چھپے خوبصورتی بڑھانے کے کئی راز جس کے بعد آپ بھی چاولوں کا پانی کبھی نہیں پھینکیں گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی چاول دھونے کے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو رُکیں۔۔۔ جانیں چاول کے پانی میں چھپے خوبصورتی بڑھانے کے کئی راز جس کے بعد آپ بھی چاولوں کا پانی کبھی نہیں پھینکیں گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔