عید آ رہی ہے اور پارلرز میں بہت رش ہے، تو بس پھر گھر میں چاول کا فیشل کریں اور پائیں پارلر جیسا نکھار بس کچھ ہی دیر میں

عید قریب ہے اور خواتین گھر کے بےشمار کاموں کے ساتھ ساتھ کپڑے جوتے اور میچنگ کی جیولری کی خریداری میں مصروف ہیں، لیکن اس دوران فیشل بھی کروانا ہے اور پارلر بھی جانا ہے۔
لیکن اگر آپ پارلر نہیں جانا چاہتیں اور چہرہ بھی چمکانا چاہتی ہیں تو آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چاولوں سے فیشل کا ایسا طریقہ کہ آپ پارلر جائے بنا بھی گھر میں اپنا فیشل پارلر جیسا کر لیں گی۔
چاولوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے، اور اب بیوٹی پراڈکٹس اور شیمپو وغیرہ میں بھی چاولوں کا استعمال کیا جاتا ہے، چاولوں کو قدرتی وائٹننگ ایجنٹ بھی کہا جاتا ہے اس کے استعمال سے مسام بند ہوتے ہیں، رنگت گوری ہوتی ہے اور چہرہ صاف شفاف ہوتا ہے۔ چلیں تو پھر دیر کیسی چاول کا فیشل شروع کرتے ہیں۔

رائس ٹونر

رائس ٹونر بنانے کے لئے ایک کپ چاول دھو لیں اب اس میں ایک کپ پانی شامل کریں اور اسے رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں، اگلی صبح پانی چھان کر ایک اسپرے بوتل میں بھر لیں اس پانی کو ایک ہفتے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے اس پانی کا روزانہ اپنے چہرے پر اسپرے کریں رائس ٹونر تیار ہے۔

رائس اسکرب

چاولوں کو چہرے پر استعمال کرنے سے کیل مہاسے اور داغ دھبے ختم ہوتے ہیں، بلیک ہیڈز بھی ختم ہوتے ہیں اور ڈیڈ اسکن بھی صاف ہو جاتی ہے، چاولوں کا اسکرب بنانے کے لیے کچے چالوں کو پیس لیں پھر ایک پیالی میں دو چائے کے چمچ پسے ہوئے رائس پاؤڈر میں دو چائے کے چمچ شہد مکس کر لیں، بہترین نتائج کے لیے اس اسکرب سے روزانہ 10 سے 15 منٹ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اگر آپ …

رائس کریم رائس ماسک

چار چمچ ابلے ہوئے چاول لے لیں اور انہیں میش کر لیں، اب اس میں 4 چمچ دہی، 1 چمچ آٹا اور 1 چمچ بیسن ملا لیں، اس پیسٹ کو اچھی طرح مکس کریں اور ساتھ چند قطرے ناریل کا تیل شامل کر لیں، اب اس کریم سے 15 منٹ مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ اب اس ہی مکسچر کو ماسک کی طرح چہرے، ہاتھوں اور گردن بازو پر لگائیں اور سوکھ جانے پر یا 20 منٹ بعد دھو لیں، رائس کریم اور رائس ماسک بیوٹی پارلر جیسے وائیٹننگ فیشل جیسا ہی ہے اگر آپ بہترین نتائج چاہتی ہیں تو اس عمل کو ہفتے میں دو بار ضرور دہرائیں۔

Chawal Se Facial Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chawal Se Facial Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Se Facial Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3130 Views   |   08 Jul 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

عید آ رہی ہے اور پارلرز میں بہت رش ہے، تو بس پھر گھر میں چاول کا فیشل کریں اور پائیں پارلر جیسا نکھار بس کچھ ہی دیر میں

عید آ رہی ہے اور پارلرز میں بہت رش ہے، تو بس پھر گھر میں چاول کا فیشل کریں اور پائیں پارلر جیسا نکھار بس کچھ ہی دیر میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عید آ رہی ہے اور پارلرز میں بہت رش ہے، تو بس پھر گھر میں چاول کا فیشل کریں اور پائیں پارلر جیسا نکھار بس کچھ ہی دیر میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔