خواتین اب تھریڈنگ اور ویکسنگ کے بجائے اپر لپس کے بال ایسے آسان طریقوں سے ہٹائیں جن کے کوئی برے اثرات بھی نہیں ہوتے

خواتین نے اپر لپ کے بال ہٹانے کا آغاز کب سے کیا اس حوالے سے تاریخ خاموش ہے مگر معاملہ مصری حسین خواتین کا ہو یا ہندوستانی دیویوں کا ہر ایک خاتون کے چہرے پر بال کہیں بھی نظر نہیں آتے- اس کا مطلب ہے کہ چہرے پر بال ہونا خواتین کی خوبصورتی کے لیے بہتر نہیں سمجھا جاتا ہے- حالیہ دنوں میں اپر لپ کے بال ہٹانے کے لیے تھریڈنگ یا ویکسنگ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے- مگر یہ عارضی حل ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے جلد پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں- جبکہ لیزر کا طریقہ کار بہت مہنگا ہوتا ہے جس کو ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا ہے- اس لیے آج ہم آپ کو اپر لپ کے بال صاف کرنے کے ایسے طریقے بتائيں گے جو کہ کسی قسم کے بھی منفی اثرات سے پاک ہوتے ہیں-

1: شکر اور لیموں

لیموں اور شکر کے آمیزے کو روزانہ اپر لپ پر لگا کر دس منٹ تک مساج کریں اس طرح اپر لپ کے بالوں میں وقت کے ساتھ واضح کمی آئے گی اور کچھ عرصے تک مستقل استعمال کے سبب اپر لپ پر موجود بال ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائيں گے-

2: انڈے کی سفیدی اور ہلدی کا ماسک

انڈے کی سفیدی کو علیحدہ کر لیں اور اس میں تھوڑی سی ہلدی شامل کر دیں اس کے بعد اس آمیزے کو اپر لپ پر لگا لیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں- خشک ہو جانے پر کھینچ کر اتار لیں اس ماسک کو ہفتے میں تین سے چار بار لگائیں اس طرح سے کچھ عرصے ہی میں اپر لپ کے بالوں سے نجات حاصل کرلیں-

3: دہی بیسن اور ہلدی

دو چمچ دہی میں تھوڑی مقدار میں ہلدی اور بیسن کو شامل کر لیں اور اس کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں- اس کے بعد اس کو اپر لپس پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیۓ چھوڑ دیں اس کے بعد اس کو رگڑ کر اتار لیں- اس سے ایک تو چہرے کی چلد چمکدار ہوتی ہے دوسرا اس سے بالوں کی نشونما میں بھی واضح طور پر کمی آتی ہے اور کچھ ہی عرصے میں اپر لپس پر سے بال ختم ہو جاتے ہیں-

4: مسور کی دال

مسور کی دال کو پیس کر اس کا آٹا بنا لیں اور اس کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کے بعد جس جگہ کے بال ہٹانے ہوں وہاں پر اس پیسٹ کو لگا کر خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اس کو رگڑ کر اتار لیں اس سے بھی کچھ ہی عرصے میں بال صاف ہو جاتے ہیں-

5:کارن فلور اور دودھ

کارن فلور اور دودھ کو ملاکر پیسٹ بنا لیں اس کے بعد اس پیسٹ کو جہاں جہاں بال ہیں وہاں لگا دیں خشک ہونے کے بعد رگڑ کر اتار لیں کچھ ہی عرصے میں بالوں کی نشونما میں واضح کمی نظر آئے گی -

Upper Lips Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Upper Lips Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Upper Lips Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   25152 Views   |   02 Oct 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خواتین اب تھریڈنگ اور ویکسنگ کے بجائے اپر لپس کے بال ایسے آسان طریقوں سے ہٹائیں جن کے کوئی برے اثرات بھی نہیں ہوتے

خواتین اب تھریڈنگ اور ویکسنگ کے بجائے اپر لپس کے بال ایسے آسان طریقوں سے ہٹائیں جن کے کوئی برے اثرات بھی نہیں ہوتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین اب تھریڈنگ اور ویکسنگ کے بجائے اپر لپس کے بال ایسے آسان طریقوں سے ہٹائیں جن کے کوئی برے اثرات بھی نہیں ہوتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔