Sugar ke Alamat Aur Unke Khatarnak Nuksanat !

شوگر کی بیماری کو دوسرے الفاظ میں اب زہریلا پن کی بیماری بھی کہا جاتا ہے ۔ اس جدید دور میں اب غذا اور شکر ایک زہر بن چکے ہیں جس کی بڑی وجہ روزمرہ زندگی میں غیر متوازن غذا اور ورزش کی کمی ہے ۔
یہ ایک آفاقی اصول ہے کہ ہر چیز کی زیادتی بُری ہوتی ہے ۔ لیکن لوگ اس اصول کو بھلا چکے ہیں ۔ ماڈرن فاسٹ فوڈزاور مشروبات نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے ۔ پرانے زمانے میں لوگ سادہ پانی کا استعمال زیادہ کرتے تھے لیکن اب ہر عمر کے لوگ کولا کلچر سے متاثر ہیں ۔ایک عام کولا کی بوتل میں سولہ چینی کے چمچے کے برابر توانائی ہوتی ہے ۔ نام نہاد ڈائٹ مشروبات میں بھی بے پناہ کیمیکل ہیں جن کے بُرے اثرات کے بارے میں تاحال معلومات کی کمی ہے ۔
شوگر کی علامات :
تھکن کا احساس
پیاس کی شدت
پیشاب کی زیادتی
پیٹ کا درد اور قے
بھوک کی کمی
وزن کا گرنا ، خارش ہونا
زخم کا جلد مندمل نہ ہونا

شوگر کی بیماری کی دو قسمیں ہوتی ہیں

۱۔ وراثتی :
یہ بیماری عموماً بچوں میں پائی جاتی ہے اور اس کی وجہ انسولین اور انسولین بنانے والے خلیات کی کمی ہے ۔ عام طور پر ڈاکٹر اس کی تشخیص جلد ہی کر لیتے ہیں اور انسولین کے ذریعے علاج بروقت شروع کردیا جاتا ہے ۔ اس طریقہ علاج سے مریض جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں اور مستقبل میں دیگر پیچیدگیوں سے بھی بچ جاتے ہیں ۔

۲۔ ماحول اور بڑی عمر کے اثرات
غذا کی زیادتی اور ورزش کی کمی پوری دنیا میں شوگر کی بیماری پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہیں ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ بالغ لوگوں میں انسولین کی کمی نہیں ہوتی بلکہ کبھی کبھی زیادتی ہوتی ہے ۔
مسئلہ سار ا پٹھوں کو استعمال کرکے اور انسولین کے ذریعے شکر اور غذا کو چلا جائے تاکہ وہ جسم میں جمع نہ ہو۔ تقریباً پچیس سال قبل یہ بیماری اچانک ایک وباء کی شکل اختیار کر گئی تھی اس کی بڑی وجہ شہری زندگی کے معمولات میں غیر معمولی تبدیلیاں تھیں ۔ جدید آلات کی ایجاد نے جہاں انسانی زندگی کو آسان بنادیا وہاں لو گ جسمانی آسانی کا شکار ہونے لگے اور جسمانی مشقت سے دور ہوتے چلے گئے ۔ مرغن اور بھاری بھرکم غذاؤں کے کھانے سے جسم کو توانائی یا انرجی تو زیادہ ملنے لگی لیکن کسرت کی کمی کی وجہ سے فالتو توانائی ، چربی کی شکل میں جمع ہونے لگی جو خون کی شریانوں میں جمنے لگے ۔ درحقیقت شوگر شریانوں کی بیماری ہے ۔ جسم میں ہر جگہ خون شکر آلودہ شکل میں جاتا ہے جو جسم کے ہر حصے کے خلیات کو تباہ اور برباد کردیتا ہے ۔

شوگر کی بیماری سے مندرجہ ذیل بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں

آنکھوں کی شریانوں کی بیماریاں
آنکھوں کی شریانوں میں شکر کی زیادتی کا اثر یہ ہوتا ہے چھوٹی شریانیں پھٹ جاتی ہیں اور آنکھ کے اندر خون جمع ہونے سے نظرکے ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔

دانت اور مسوڑھوں کی بیماریاں :
دانتوں اور مسوڑھوں میں موجود جراثیم کی محبوب غذا شکر ہوتی ہے جو خون کی نالیوں میں وافر مقدار میں ملتی رہتی ہے اسی لئے یہ وہاں اپنا گھر بنا لیتے ہیں اور خاص طور پر بڑی عمر کے لوگوں کی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔

دل کی شریانوں کی بیماریاں:
جسم میں چربی کی اضافی مقدار، بُرے کولیسٹرول کی زیادتی اور خون میں شکر کی فراوانی ، شریانوں اور خاص طور پر دل کی شریانوں کو بند کرنا شروع کر دیتی ہے جس سے بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے جو آگے چل کر دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔

گردے کی شریانوں کی بیماریاں :
گردے کی شریانیں بھی شکر اور خون کے گاڑھے ہونے سے متاثر ہونے لگتی ہیں اور بالآخر گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں ۔

پاؤں کی بیماریاں :
شوگر کے مریض عام طور پر پاؤں کے درد کے بارے میں بہت شکایات کرتے ہیں ۔ اس تکلیف سے بچنے کا بہترین طریقہ ورزش اور روزانہ چہل قدمی ہے ۔ اچھی دوائیں اب دستیاب ہیں ۔ا س سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں لیکن ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ورزش کا سائیکل کا استعمال ایک بہترین نسخہ ہے ۔

Sugar ke Alamat Aur Unke Khatarnak Nuksanat ! | Diabetes affects the body’s ability to produce insulin and Insulin is the hormone that allows blood sugar to enter the cells of the body and produce energy. When diabetes occurs, excessive glucose stays in the blood, resulting in raised blood glucose (hyperglycemia) levels, leading to spillage of glucose into the urine. Due to this condition of elevated blood glucose levels, problems may occur in the body cells. Let’s here find out more about diabetic and its effects.

Tags: Diabetes Symptoms Diabetic Effects on The Body

Sugar Ke Alamat Aur Unke Khatarnak Nuksanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ke Alamat Aur Unke Khatarnak Nuksanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ke Alamat Aur Unke Khatarnak Nuksanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By KFoods  |   In Health and Fitness  |   9 Comments   |   83466 Views   |   20 Dec 2018
About the Author:

KFoods is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. KFoods is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

very good very nice.

  • syed kausar abbas gillani, rahim yar khan

Good information..

  • shoukat ali, charsadda

very nice

  • Hizbullah, Sukkur

Inshallah is per may amal karonga. Mera wagod be bohat bars hay .

  • Kashif khan, Qaldara

good tips

  • Sidra,

verry good information .. just searching and find usefull information...tnk u

  • syed ibadat shah, peshawar

YA WBSITE BOHAT ZIYADA FAIDA MAND OR MALOMATI HY.

  • ALI, SHEIKHUPURA

it is very good and useful information. we should care about sugar and diabetes in our food and care for our parents also.

  • Kamran,

Alhumdolliah realy I found this site very infermative Usefull I pray for you Almighty Allah for jazai khair shukria

  • Muhammad Zakrya, Manama Bahrain

Sugar ke Alamat Aur Unke Khatarnak Nuksanat !

Sugar ke Alamat Aur Unke Khatarnak Nuksanat ! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Sugar ke Alamat Aur Unke Khatarnak Nuksanat ! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔