کیا آپ شملہ مرچ کے کرشماتی فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں اس کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے

شملہ مرچ یوں تو مرچ کی ہی ایک قسم ہے مگر یہ خوش ذائقہ ہوتی ہے اور ہری مرچ کی طرح تیز نہیں ہوتی بلکہ اسے با آسانی کھایا جا سکتا ہے، یہ مرچ ہرے، پیلے، لال اور نارنجی رنگ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے جبکہ ہمارے یہاں ہری شملہ مرچ کا استعمال ہی گھروں میں عام ہے۔
شملہ مرچ کی خوشبو کھانے کے ذائقے کو مزید بڑھا دیتی ہے اور اس کا ذائقہ تو ہوتا ہی لاجواب ہے، ہمارے یہاں شملہ مرچ کا استعمال قیمے آلو کے ساتھ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اسے چائینیز کھانوں میں لازمی طور پر شامل کیا جاتا ہے کیونکہ اس مرچ میں تیزی نہیں ہوتی اور چین کے لوگ پھیکا کھانا کھاتے ہیں۔
اس کے ذائقے، خوشبو اور تیز نہ ہونے کی وجہ سے بچے ہوں یا بڑے سب ہی اسے شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں ساتھ ہی اس کے فوائد بھی بے شمار ہیں جنہیں جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا شروع کر دیں گے تو چلیں جان لیتے ہیں شملہ مرچ کے فوائد۔

شملہ مرچ کے حیرت انگیز فوائد

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شملہ مرچ کا استعمال کینسر، معدے کے مسائل، سر درد اور جلد کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بےحد مفید ہے، اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے لئے بھی شملہ مرچ کا استعمال بےحد مفید ہے تو آیئے ان فوائد کو تھوڑا مزید تفصیل سے بھی جان لیتے ہیں۔

شملہ مرچ کے جادوئی فوائد

• کینسر سے بچائے

شملہ مرچ کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے، اپنی غذا میں شملہ مرچ کا لازمی استعمال کریں اس میں موجود کیروٹینائڈ لائکوپین گریوا، پروسٹیٹ، لبلبے اور مثانے کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی موثر ہے، اس کے علاوہ شملہ مرچ میں موجود انزائمز غذائی نالی اور معدے کے کینسر کی روک تھام کے لئے مفید ہیں۔

• صحتِ قلب کے لئے مفید

سُرخ شملہ مرچ میں لائکوپین ہوتا ہے جو ایک فائٹونٹریئنٹ ہے اور یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر رکھتا ہے، یہ مرچ اگرچہ عام دکانوں پر نہیں مگر بڑے اسٹورز اور مارٹ پر با آسانی مل جاتی ہے اس جادوئی اور کرشماتی سبزی فولٹ اور وٹامن بی 6 بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور یہ دونوں غذائی اجزاء ہومو سسٹین کی سطح کو کم کرتے ہین جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

• اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

شملہ مرچ میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جسم کو آزاد ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، یہ آزاد ریڈیکلز جسم میں موجود خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

• خون کی کمی کو دور کرے

شملہ مرچوں میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ دیگر غذائی اجزاء سے بھی مالا مال ہوتی ہیں جو خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے مفید ہیں، ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ آئرن کی کمی کا شکار ہیں تو سُرخ شملہ مرچ کھائیں۔

• قوتِ مدافعت بڑھائے

شملہ مرچ میں موجود وٹامن سی ہماری قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے شملہ مرچ میں مٹامن کے اور کئی منرلز بھی موجود ہوتے ہیں جو ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Shimla Mirch Khane Ke Faide

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shimla Mirch Khane Ke Faide and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shimla Mirch Khane Ke Faide to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5112 Views   |   10 Jan 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ شملہ مرچ کے کرشماتی فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں اس کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے

کیا آپ شملہ مرچ کے کرشماتی فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں اس کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ شملہ مرچ کے کرشماتی فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں اس کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔