فائبرائیڈ یوٹرس یا بچہ دانی کی رسولی کی علامات اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟اسکی تشخیص اور علاج کس طرح ممکن ہے؟

یہ خواتین میں پائی جانے والی عمومی بیماری ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ یہ بیماری 10 میں سے 9 خواتین میں پائی جاتی ہے توغلط نہ ہوگا۔ لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ اکثر خواتین کواپنی اس بیماری کے بارے میں علم ہی نہیں ہوتا ۔
یہ رحم کی عضلاتی رسولی ہوتی ہے۔ فائبرائیڈ کو بھی اکثر کینسر سے منسلک کر دیا جاتا ہے جبکہ اس کا کینسر سے کوئی تعلق نہیں ۔ یہ محض مسلز کی گروتھ ہے جس کو فائبرائیڈ کہتے ہیں
یہ صرف عورتوں کی بیماری ہے۔ زیادہ تر فائبرارئیڈ رسولیاں (رحم کی رسولیاں) چالیس سال کی عمر کے بعد پائی جاتی ہیں۔
لیکن بعض عورتوں کو اس سے پہلے بھی ہو جاتی ہیں۔ 35 سال کی عمر کے بعد تقریباً 15 فی صد عورتوں کو یہ رسولیاں ہو جاتی ہیں۔ یہ بعض اوقات ایک سے زیادہ ہ یا ان کا گچھا سا بن جاتا ہے۔ اکا دکا رسولی سائز میں بہت بڑھ سکتی ہے،جس سے عورت کا پیٹ بڑھ جاتا ہے اور حمل کا شبہ ہو سکتا ہے۔
بچہ دانی کی رسولی کا تعلق ہارمونز کی زیادتی سے ہوتا ہے اور ہارمونز کی یہ زیادتی روزمرہ کی خوراک سے براہِ راست تعلق رکھتی ہے۔
پاکستان میں رسولیوں کی ایک وجہ یہاں ملنے والا دودھ بھی ہے اس میں بہت زیادہ ہارمونز شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ چکن جو کہ ہارمونل فیڈ سے 7 دن میں بڑی کی جاتی ہے اور بازار میں پہنچادی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں بھی وقت سے پہلے ہارمونل چینجز آرہے ہیں اور خواتین میں بھی اس قسم کی بیماریوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

علامات

عام طور پر بڑی بڑی رسولیاں بھی عورت کو کچھ تکلیف نہیں دیتیں۔ لیکن ان کی وجہ سے مندرجہ ذیل برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
1. ماہواری کا خون بہت زیادہ آنے لگتا ہے۔ کثرت حیض۔ اس کے ساتھ ساتھ پیشاب بار بار آنے لگتا ہے۔
2. ماہواری درد تکلیف سے آنے لگتی ہے۔
3. ماہواریوں کے درمیان ایک بار پھر خون آ جاتا ہے۔
4. ماہواری جلدی جلدی اور زیادہ آنے لگتی ہے۔
5. عورت کے کمر میں اور نچلے پیٹ میں درد رہنے لگتا ہے۔
6. پیٹ کے نچلے حصے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے۔
7. لیکوریا کی شکایت ہوتی ہے۔
8. بانجھ پن عام طور پر ہو جاتا ہے۔ عورت حاملہ نہیں ہو سکتی۔
9. بدہضمی، اپھارہ اور خفقان یعنی دل کی دھڑکن کی شکایت عام ہوتی ہے۔
10. عورت کا پیٹ سائز میں بہت بڑھ سکتا ہے۔

اثرات

اس کی وجہ سے خون کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے دوسرے صحت کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں جس میں سانس پھولنا، بال گرنا، جلد پر داغ دھبے پیدا ہونا، پیٹھ کا درد،وغیرہ۔
اس بیماری کے نفسیاتی اثرات بھی ہوتے ہیں ، جن میں خون کی کمی کی وجہ سے نیند کی کمی، چڑچڑا پن، بد مزاجی، پیدا ہو جاتی ہے۔
بعض اوقات اگر حمل قرار پا جائے تو یہ رسولیاں جلدی بڑھنے لگتی ہیں۔ اور اکثر ان کی وجہ سے اسقاط ہو جاتا ھے۔
فائبرائیڈ یوٹرس کنواری لڑکیوں عورتوں کو بھی ہو جاتی ہیں یا ایسی عورتوں کو جن کے بچے کم ہوئے ہوں ۔

تشخیص

اس کی تشخیص کا سب سےآسان طریقہ الٹراساؤنڈ ہے۔ جس سے صورتحال پتا چل جاتی ہے کہ رسولی یا فائبرائیڈ کا سائز کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایم آر آئی بھی کیا جاتا ہے جس سے اس کی لوکیشن یا اس کی کمپوزیشن بھی پتہ چلتی ہے۔ اسکے علاوہ مختلف بلڈ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں تاکہ ہیموگلوبن وغیرہ پتہ چل سکے۔
اس کے علاوہ ہارمونز کا بھی ٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔ جن خواتین میں پی سی اوز کا مرض ہےیا وزن کی زیادتی ہے ان میں فائبرائیڈ کا مرض زیادہ پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ جو خواتین برتھ کنٹرول کی دوائیں باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں ان میں بھی اس کے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
اب لیکن رسولی کے سرجیکل اور نان سرجیکل دونوں طرح کے پروسیجر آگئے ہیں ۔ نان سرجیکل میں کسی قسم کا کٹ یا بے ہوشی شامل نہیں ہے، اس میں مریض پوری طرح ہوش وحواس میں ہوتا ہے۔ اس کو بچہ دانی کی انجیوگرافی کہا جاتا ہے ، جس میں تاروں اور کیمرے کی مدد سے یوٹرس تک پہنچاتے ہیں اور پھردواؤں کی مدد سے بچہ دانی میں موجود اس رسولی تک خون کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے جس سے وہ آہستہ آہستہ سکڑنا شروع ہوکر ختم ہوجاتی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق رسولی کو دواؤں سے صرف کنٹرول کیا جاسکتا ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔اس کے لئے سرجری یا نان سرجیکل پروسیجر ضروری ہے۔
اس کے علاج کے بعد بلیڈنگ نارمل ہوجاتی ہے، بیک پین ٹھیک ہوجاتا ہے، صحت کی صورتحال بہتر ہوتی ہے۔ پیشاب بار بار آنا ختم ہوجاتا ہے، بال گرنا بند اور چہرے کی رونق بحال ہوجاتی ہے۔ اگر حمل ٹہرنے میں مسئلہ ہو رہا ہو تو وہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

Bacha Dana Main Rasoli Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bacha Dana Main Rasoli Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Dana Main Rasoli Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6860 Views   |   25 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

فائبرائیڈ یوٹرس یا بچہ دانی کی رسولی کی علامات اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟اسکی تشخیص اور علاج کس طرح ممکن ہے؟

فائبرائیڈ یوٹرس یا بچہ دانی کی رسولی کی علامات اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟اسکی تشخیص اور علاج کس طرح ممکن ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فائبرائیڈ یوٹرس یا بچہ دانی کی رسولی کی علامات اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟اسکی تشخیص اور علاج کس طرح ممکن ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔