فیفا فٹبال ورلڈ کپ ان دنوں قطر میں زور و شور سے جاری ہے، تاہم اس سب میں جذباتی اور پیار محبت کی ویڈیوز سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔
اییس ہی ایک ویڈیو جس میں ماں اپنے بچے کو ساتھ سمندر پار سے اسے سرپرائز دینے آ گئی تھی، جس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ الجیریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قطر فٹبال اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی کی نوکری ملی تھی، اب ظاہر ہے ساتھ سمندر پار، کئی گھنٹوں کے فاصلے پر موجود بیٹے کو یاد کر کے ماں تو جذباتی ہو ہی جاتی تھی۔

کیونکہ صرف موبائل فون پر ہی بات چیت ہو پاتی تھی، لیکن فیفا فٹبال ورلڈ نے ماں بیٹے کو ایک بار پھر ملا دیا، الجیریا سے تعلق رکھنے اس نوجوان کی ماں اچانک فلائٹ کے ذریعے قطر پہنچ گئی۔
ماں کی آنکھیں اپنے بیٹے کو تلاش کر رہی تھیں اور بیٹا بھی ماں کو یاد تو کر رہا تھا، مگر سیکیورٹی کی وجہ سے دھیان بھٹکا ہوا تھا۔
اچانک ماں کو آنکھوں کے سامنے پا کر بیٹا پہلے تو حیران ہوا اور پھر ماں دیکھ کر گلے لگا لیا۔ پہلے تو بیٹا چوک گیا اور پھر گلے لگا لیا، آنکھوں میں آنسو لیے بیٹے نے ماں کے ماتھے کو بھی چوما اور انہیں خوب پیار بھی کیا۔
حاضرین بھی یہ منظر دیکھ کر جذباتی ہو گئے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس منظر کو توجہ طلب قرار دیا۔