بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا مناسب غذائیت کی کمی سفید بالوں کی اولین وجوہات میں سے ایک ہے، آج ہم آپ کو کچھ گھریلو علاج بتائیں گے جو قدرتی طور پر سرمئی یا سفید بالوں کو سیاہ کر سکتے ہیں۔
• بالوں کی دیکھ بھال کی تجاویز
بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو پریشان میں ڈال سکتی ہے یہ نہ صرف آپ کی ظاہری شکل کو متاثر کرتے ہے بلکہ یہ آپ کے خود اعتمادی کو بھی کم کرتے ہیں، اگر آپ کے بال 25 سال کی عمر سے پہلے سفید ہو جائیں تو اسے بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا کہا جا سکتا ہے۔
• بال وقت سے پہلے سفید ہونے کی وجوہات
قبل از وقت بال سفید ہونا وٹامن بی 12 کی کمی یا آئرن کی شدید کمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے، سفید بالوں کی وجہ غذا میں پروٹین، آئرن اور دیگر ضروری وٹامنز اور معدنیات کی کمی ہے جو کہ وقت سے بالوں کو سفید کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
عمر سے پہلے سفید بالوں کو روکنے کے لیے آپ کو صحت مند اور متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی غذا میں سبز سبزیاں، دہی اور تازہ پھل شامل کئے جائیں تاکہ ضروری غذائی اجزاء کی کمی پوری ہو سکے اور آپ کے بال سفید نہ ہوں۔
لیکن اس وقت آپ کے سرپر موجود سفید بالوں کا سیاہ کرنے کے لئے کیا علاج ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے ایسے بہت سارے علاج ہیں جو سفید بالوں کو سیاہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، مندرجہ ذیل گھریلو نسخے سفید بالوں کو کم کر سکتے ہیں اور انہیں کالے بھی کر سکتے ہیں۔
• آملہ اور میتھی کے بیج کا ہیئر ماسک
آملہ پاؤڈر لیں اس کی برابر مقدار میں میتھی کے بیج لیں، اور انہیں گرائنڈر میں پیس لیں، اب اس میں حسبِ ضرورت پانی ملائیں اور بالوں میں اچھی طرح لگا لیں، 2 گھنٹے بعد سر دھو لیں، آملہ وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے جبکہ میتھی کے بیج بالوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئی مفید غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں۔ دونوں مل کر بالوں کی نشوونما کو فروغ دے سکتے ہیں اور بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔
• کڑی پتے اور ناریل کا تیل
چند کڑی پتے ناریل کے تیل میں اُبالیں، انہیں اس وقت تک اُبالیں جب تک کہ پتے کالے نہ ہو جائیں، اب اس کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس تیل سے اپنے بالوں پر مساج کریں اور رات بھر چھوڑ دیں، اگلی صبح اپنے بالوں کو شیمپو سے دھو لیں۔ کڑی پتوں میں موجود وٹامن بی بالوں کے کو رنگنے والے انزائم میلامین کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ مزید سفید ہونے سے بھی روکتا ہے۔
• بلیک ٹی ہئیر ماسک
ایک پین لیں اس میں ایک گلاس پانی اور 2 چمچ کالی چائے کی پتی لیں پھر ایک چمچ نمک شامل کریں اسے اتنا پکائیں کہ آدھا پانی رہ جائے اور ٹھنڈا ہونے دیں، اس مکسچر کو صاف بالوں پر لگائیں، آپ کے بالوں کو رنگنے کا یہ قدرتی طریقہ ہے کالی چائے آپ کے بالوں کی سفیدی دور کر کے انہیں کالا بنائے گی اور آپ کو چمکدار بال ملیں گے۔
• بادام کا تیل اور لیموں کا رس
بادام کا تیل اور لیموں کا رس 2: 3 کے تناسب سے ملائیں، اب اس سے بالوں پر مالش کریں اسے 30 منٹ تک رہنے دیں اور پھر شیمپو سے دھو لیں، بادام کے تیل میں موجود وٹامن ای بالوں کی جڑوں کو پرورش دیتا ہے اور قبل از وقت سفید ہونے سے روک سکتا ہے، جبکہ لیموں کا رس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو بالوں کی نشوونما کو آسان بنا سکتا ہے۔
• مہندی اور کافی مکس
مہندی بالوں کو قدرتی طور پر رنگنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاہم نیچرل مہندی لگائیں کیونکہ بازار میں دستیاب مہندی بھی نقصان دہ کیمیکلز اور مصنوعی رنگوں کے ساتھ آتی ہے، قدرتی طور پر سفید بالوں سے چھٹکارا پانے کے لیے مہندی اور کافی کا استعمال بہترین ہے 2 سے 3 کپ پانی میں کافی کے 4 سے 6 چمچ ڈال کر اُبالیں اب اس پانی میں خالص مہندی شامل کریں اور پیسٹ بنا کر بالوں میں لگائیں، اگر آپ اس میں آملہ پاؤڈر اور بادام کا تیل شامل کر لیں تو یہ اور بھی حیرت زنگیز نتائج دے سکتی ہے، یہ تمام اجزاء آپ کے بالوں کی نشونما کریں گے، بالوں کو سفید ہونے سے روکیں گے اور انہیں سیاہ بنائیں گے ساتھ ہی بال سلکی اور چمکدار بھی ہو جائیں گے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sufaid Balon Se Nijat Pane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Balon Se Nijat Pane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.