مشین میں گاجر کا جوس نکالنے کے بعد بچنے والا چُورا اگر آپ بھی پھینک دیتی ہیں تو ٹہریں، آج جانیں ان سے مزیدرا حلوہ بنانے کی سادہ ترکیب

گاجر کا حلوہ اس موسم میں سب سے زیادہ بنایا جانے والا ایک عام میٹھا ہے جسے شادیوں میں خصوصی طور پر اچھے شیف سے پکوایا جاتا ہے آپ بھی اس کو گھر میں بادامی ذائقے میں بنا سکتی ہیں۔ ابھی چونکہ گاجریں کچھ مہنگی بھی ہیں اور کچھ سستی ہیں اس لیے ان کو ایک ستاھ ڈھیر ساری خریدنے کے لیے تو ہم آپ کو مشورہ نہیں دیں گے لیکن اس کا جوس پینے والے لوگوں کو ایک آسان ٹپ ضرور بتائیں گے تاکہ وہ اسی گاجر سے جوس بھی پی لیں اور اسی کا حلوہ بھی پکا کر کھا لیں۔

گاجر کا جوس مشین میں نکال دینے کے بعد اس کا کچھ چُورا بچتا ہے جس کو آپ ایک مرتبہ پھر سے مشین میں ڈال کر نکالتے ہیں کہ اگر کچھ رس باقی رہ جائے تو وہ بھی نکل آئے باہر۔ مگر ایسا نہ کریں اور سرف ایک مرتبہ ان کا جوس نکالنے کے بعد اس چورے کو جمع کرلیں اور آگے جانیں کے اس سے حلوہ کیسے پکے گا؟

اجزاء:

گاجر کے جوس سے نکلنے والا چُورا کم از کم 2 پیالے
الائچی 1 سے 2
چینی 2 کپ
میوہ حسبِ ضرورت
کھویا 1 کپ
کھیوڑہ آدھا چمچ
دودھ لیکیوئیڈ ایک کلو
دودھ خشک پاؤڈر 2 کپ
کوکونٹ پاؤڈر 2 چمچ
آئل 2 کپ
ملائی 1 کپ۔

طریقہ:

٭ جوس نکالنے کے بعد بچنے والے چورے کو جمع کرلیں اور اس کو بلینڈر میں ڈال کر ساتھ دادھ آدھا کلو ڈالیں اور اس کو اچھی طرح چلنے دیں۔
٭ اب لیکوئیڈ دودھ پتیلی میں ڈالیں اور پھر بلینڈ کی ہوئی گاجر کا چورا ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور اتنا پکائیں کہ گاڑھا پن پیدا ہونے لگے۔
٭ اس میں خشک دودھ کا پاؤڈر، آئل، چینی، الائچی، کوکونٹ پاؤڈر، میوے ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور 20 منٹ بعد گھوٹنا شروع کردیں۔
٭ پھر جب گاڑھا ہونے لگے تو اس کو اچھی طرح مکس کرکے 10 منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
٭ لیجیے مزیدار اور کم خرچ گاجر کا حلوہ پک کر تیار ہے اب اس کو میوہ جات اور کھویا ڈال کر سروو کردیں۔

How To Make Gajar Ka Halwa

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Gajar Ka Halwa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Gajar Ka Halwa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3343 Views   |   01 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

مشین میں گاجر کا جوس نکالنے کے بعد بچنے والا چُورا اگر آپ بھی پھینک دیتی ہیں تو ٹہریں، آج جانیں ان سے مزیدرا حلوہ بنانے کی سادہ ترکیب

مشین میں گاجر کا جوس نکالنے کے بعد بچنے والا چُورا اگر آپ بھی پھینک دیتی ہیں تو ٹہریں، آج جانیں ان سے مزیدرا حلوہ بنانے کی سادہ ترکیب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مشین میں گاجر کا جوس نکالنے کے بعد بچنے والا چُورا اگر آپ بھی پھینک دیتی ہیں تو ٹہریں، آج جانیں ان سے مزیدرا حلوہ بنانے کی سادہ ترکیب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔