اوون کے کس خانے کا استعمال کرنے سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟ جانیں بل کو آدھا کرنے کے 4 آسان طریقے

پچھلے ہفتے اے سی کے بل میں کمی لانے کے طریقے بتائے گئے تھے جن سے بہت سے لوگوں نے قائدہ اٹھایا تھا، اگر آپ نے نہیں پڑھا تو اس خبر کے بعد اس خبر کو ضرور پڑھئے گا۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ اوون کو استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بل میں کس طرح کمی لائی جا سکتی ہیں۔ بیک وقت کئی ڈشز پکائیں: بجلی کے بل میں کمی لانے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک وقت میں کئی ڈشز ایک ساتھ اوون میں رکھ سکتے ہیں ، اس طرح آپ وقت بھی بچائیں اور بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی۔ چینی یا گلاس کے برتن: چینی اور گلاس کے برتن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ گرمائش کو کافی دیر تک برقرار رکھتے ہیں با نسبت میٹل کے۔ یعنی بہت ہی کم ٹیمپریچر پر آپ ڈشز کو گرم کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ باآسانی بجلی کا بل کم کر سکتے ہیں۔ کونسی ریک کس طرح استعمال کرنی ہے: اوون میں موجود سب سے اوپر والی ریک، بیچ والی اور سب سے نیچے والی ریک ٹیمپریچر کے حساب سے رکھی جاتی ہیں، سب سے اوپر والی ریک پر زیادہ ٹیمپریچر کے کھانوں کو پکایا جاتا ہے، جبکہ بیچ والی درمیانے ٹیمپریچر کے کھانوں کے لیے ہوتی ہے جبکہ نچلی ریک سب سے کم ٹیمپریچر کے کھانوں کے لیے رکرھی جاتی ہے۔ اس طرح آپریکس کا تعین کر کے بھی بجلی کے بل میں کمی لا سکتے ہیں۔ کنویکشن اوون (convection oven): کنویکشن اوون کی خاص بات یہ ہے کہ اس اوون کے استعمال سے آپ 20 فیصد تک بل میں کمی لا سکتے ہیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1525 Views   |   22 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اوون کے کس خانے کا استعمال کرنے سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟ جانیں بل کو آدھا کرنے کے 4 آسان طریقے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اوون کے کس خانے کا استعمال کرنے سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟ جانیں بل کو آدھا کرنے کے 4 آسان طریقے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.