پیاز اب اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ خاتون خانہ اس عام سی سبزی کو بھی کفایت شعاری سے استعمال کرتی ہیں۔ البتہ آج ہم آپ کو پیاز کے ان چھلکوں کے استعمال کا ایسا کارآمد طریقہ بتائیں گے جس سے ایک تو باورچی خانے میں رینگنے والے لال بیگ، چھپکلی اور چوہے سے چھٹکارا مل جائے گا دوسری طرف انھیں مارنے والے مہنگے اسپرے خریدنے سے بھی جان چھٹ گی۔
بنانے کا طریقہ
پیاز کے چھلکوں کو اکھٹا کرلیں۔ ایک بڑی کڑاہی میں پانی ڈالیں اور پیاز کے چھلکے ڈال کر ابالیں اور اتنی دیر پکائیں کہ پیاز کا رنگ پانی میں آجائے۔ اس پانی کو چھان کر ٹھنڈا کر لیں اور اب اس میں ڈیٹول یا کوئی بھی اینٹی سیپٹک لیکوئیڈ 6,7 ڈھکن ڈالیں اور آدھی پیالی فنائل ملائیں۔ اب اس محلول میں آدھی پیالی سفید سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ لیجئے زبردست سا کیڑے مار اسپرے تیار ہوگیا ہے۔
اسپرے کا استعمال
اس اسپرے کو سونے سے پہلے باورچی خانے، باتھ روم اور ایسی تمام جگہوں پر اچھی طرح اسپرے کریں جہاں مچھر یا دیگر کیڑے مکوڑے آتے ہوں۔ اسپرے تمام موذی جانداروں کے جسم پر تیزاب کی طرح اثر کرے گا اور اس کی بو سے وہ ان جگہوں کا رخ کرنا چھوڑ دیں گے۔