پھل کھانے کا دل چاہ رہا ہے لیکن شوگر بڑھنے کا خوف ہے تو آج ہی اپنی غذا میں یہ آٹھ ذیابیطس دوست پھل شامل کریں جن کے کھانے سے شوگر نہیں بڑھتی

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ صحت مند جسم کے لئے متوازن غذا کتنی اہمیت رکھتی ہے لیکن اس کا توان برقرار نہ رہے توجسم کئی طرح کی بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے اور اگر ذیا بیطس کی بات کی جائے تو اس میں ٖمریض کے لئے وہ تمام غذائیں جو کاربو ہائیڈریٹ کا ماخذ ہے منع ہوتی ہیں کیو نکہ اس طرح خون میں چینی کی سطح بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اسی طرح بہت سے پھل جو نہایت صحت بخش ہوتے ہیں مگر ان میں کاربوہائیڈریٹ اور چینی کی مقدار زیادہ ہو نے کی بناذیابیطس کے مریض انہیں کھانے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں۔لیکن کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو کم چینی اور کاربوہائیڈریٹ رکھتے ہیں،ان پھلوں کو ذیابیطس کے مریض آسانی سے اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں اور صحت کے ساتھ توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہاں ایسے ہی آٹھ پھلوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

کیوی

کیوی وٹامن سی سے بھر پور پھل ہے،ایک کیوی دن بھر کی وٹامن سی کی تجویز کردہ خوراک کا ایک سو چالیس فیصد فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی وٹامن کے حاصل کرنے بھی بہترین ذریعہ ہے یہ بھی دن بھر کے لئے وٹامن کے کی جو مقدار تجویز کی گئی ہے اس کا پینتالیس فیصد فراہم کرتا ہے۔اس میں دس گرام کاربوہائیڈریٹ اور تین گرام فائبر ہوتا ہے۔اس لئے ذیابیطس کے مریض اس پھل کے ذائقہ اور غذائیت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کھٹی چیری(ٹارٹ چیری)

یہ ذائقہ میں عام چیری سے قدرے کھٹی ہو تی ہیں اسی وجہ ان میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کافی کم ہوتی ہے،اسی بنا پر یہ ذیابیطس کے مریض کی غذا میں شامل کی جاسکتی ہیں،اس میں اندرونی سوزش کو دور کرنے والے خواص پائے جاتے ہیں اور ساتھ ہی اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہونے کی بنا پر امراض قلب، کینسر اور دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

خوبانی

خوبا نی میٹھی،کم کاربوہائیڈریٹ اور موسم گرما کا ایک اہم پھل ہے۔ایک خوبانی میں چار گرام کاربو ہائیڈرٹ اور سترہ کیلوریز پائی جاتی ہے۔ چار تازہ خوبانی آپ کے روزانہ وٹامن اے کی ضرورت کا ستر فیصد سے زیا دہ فراہم کرتی ہیں۔یہ فائبر کا اچھا ذریعہ بھی ہے۔

آڑو

آڑو میں فائبر،پوٹاشییم اور وٹامن اے اور سی موجود ہوتے ہیں اسے ذیابیطس کے مریض شوق سے کھا سکتے ہیں۔

اسٹرابیری

اس میں کینسر سے تحفظ دینے والے خواص پائے جاتے ہیں جسے بائیو فلیوونائیڈزکہا جاتا ہے،یہ وٹامن سی سے بھر پور ہوتی ہے جو دن بھی کی وٹامن سی کی ضرورت کا ایک سو پچیس فیصد فراہم کرتی ہیں۔یہ پوٹاشییم، فولیٹ اور فائبر کے حصول کا موئثر ذریعہ ہے۔سب سے خاص بات اس میں آکسالک ایسڈ پایا جا تا ہے جو جسم میں نمکیات کو جذب نہیں ہو نے دیتا۔

کینو

سردیوں کی آمد آمد ہے اور ساتھ اس پھل کی بھی،یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے،یہ ایک پھل دن بھر کی وٹامن کی کمی کو آسانی سے پورا کرسکتا ہے۔اس میں باسٹھ کیلوریز اور پندرہ گرام کاربو ہائیڈرٹ پائے جاتے ہیں،جبکہ اس میں پو ٹاشییم اور فولیٹ بھی موجود ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتے ہیں۔

ناشپاتی

یہ فائبر اور پو ٹاشییم حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ ہے۔ناشپاتی کھانے سے قبل یہ بات ضرور دیکھی جائے یہ پکی ہو ئی ہو اور کمرے کے در جہ حرارت میں محفوظ کی گئی ہو، تا کہ اس موجود صحت بخش اجزاء اپنی خاصیت نہ کھو دیں۔

سیب

سیب کے لئے ایک قول بہت مشہور ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔یہ بات حقیت سے قریب تر ہے۔ایک درمیانے سائز کا سیب آپ کو پچیانوے کیلوریز اور پچیس گرام کاربو ہائیڈریٹ فراہم کرتا ہے۔اس میں فائبر وٹامن سی بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اس کے چھلکے غذائیت اور انٹی آکسیڈینٹ سے بھر پورہوتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتے ہیں۔

Sugar Dost Phal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Dost Phal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Dost Phal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   23777 Views   |   10 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

پھل کھانے کا دل چاہ رہا ہے لیکن شوگر بڑھنے کا خوف ہے تو آج ہی اپنی غذا میں یہ آٹھ ذیابیطس دوست پھل شامل کریں جن کے کھانے سے شوگر نہیں بڑھتی

پھل کھانے کا دل چاہ رہا ہے لیکن شوگر بڑھنے کا خوف ہے تو آج ہی اپنی غذا میں یہ آٹھ ذیابیطس دوست پھل شامل کریں جن کے کھانے سے شوگر نہیں بڑھتی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھل کھانے کا دل چاہ رہا ہے لیکن شوگر بڑھنے کا خوف ہے تو آج ہی اپنی غذا میں یہ آٹھ ذیابیطس دوست پھل شامل کریں جن کے کھانے سے شوگر نہیں بڑھتی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔