اتنا خیال رکھنے کے باوجود منی پلانٹ بڑھ نہیں پاتے؟ جانیں گھر میں لگے منی پلانٹ سے متعلق کچھ ایسی ٹپس، جس سے پودا تیزی سے بڑھے

ہمارے یہاں اکثر گھروں میں منی پلانٹ لگے ہوتے ہیں، کچھ لوگ اسے بالکونی میں لگاتے ہیں تو کچھ صحن میں، یہ گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ منی پلانٹ کی حیرت انگیز طور پر عمر لمبی ہوتی ہے اور اسکی دیکھ بھال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

منی پلانٹ مثبت سوچ، خوشحالی اور اچھی قسمت لانے کے لیے مشہور ہے۔ واستو اور فینگ شوئی کے مطابق "منی پلانٹس مالی صحت پر گہرا اثر ڈالتے ہیں"۔ اسکے علاوہ یہ ہوا کو صاف کرکے آکسیجن کے بہاؤ کو بڑھا کر گھر کو توانائی بخشنے کے لیے بہترین پودوں میں سے ایک ہے۔

منی پلانٹ بڑھانے کا طریقہ:

اگر آپکے منی پلانٹ صحیح طرح سے نہیں بڑھ رہے اور جلدی مرجھا کر خراب ہوجاتے ہیں تو اسکے لیئے آپکو کرنا کیا ہے، سب سے پہلے منی پلانٹ کو قینچی کی مدد سے ڈنڈی سمیت کاٹ لیں پھر ان کٹی ہوئی ڈنڈیوں کو آپس میں ملا کر ایک ڈوری سے باندھ دیں جیسے دھنیئے پودینے کی گڈی بندھی ہوئی ہوتی ہے۔ اب ایک جگ میں پانی بھر کر منی پلانٹ کی گڈی کو اس جگ میں ڈال کر تیس دنوں کیلیئے رکھ دیں، تیس دنوں بعد جب آپ اسے نکالیں گے تو اس کے نیچے جڑیں پیدا ہوچکی ہونگی۔ اسکے بعد ایک کانچ کے جار میں کچھ پتھر ڈال کر اس میں پانی بھریں اور منی پلانٹ کو اس میں منتقل کردیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا منی پلانٹ بڑھے گا بھی اور گھر کی سجاوٹ میں اضافہ بھی کرئے گا۔

منی پلانٹ کا بے ترتیبی سے بڑھنا

جیسے اکثر لوگوں کے گھروں پر منی پلانٹ بہت مشکلوں سے بڑھتے ہیں وہیں کچھ لوگوں کے یہاں یہ ضرورت سے زیادہ ہی بڑے ہوکر پھیل جاتے ہیں اور پھیلنے کی وجہ سے بے ترتیب ہوجاتے ہیں جوکہ دیکھنے میں اچھے نہیں لگتے اور جگہ بھی گھیرتے ہیں۔ منی پلانٹ کو اسکے پوٹ میں سمیٹ کر رکھنے کیلیئے آپ کو کیا کرنا ہے، پہلے تو ایک تار لیں اور اس کو پلاس کی مدد سے کاٹ کر موڑ دیں جیسے چھتری کی ڈنڈی ہوتی ہے اسی طرح۔ اب منی پلانٹ کو گملے کے ارد گرد لپیٹا شروع کریں اور ساتھ ساتھ تار سے بنائے ہوئے کلپ اس پر لگاتے جائیں۔ یہ سب کس طرح سے کرنا ہے اسکے لیئے ہم کچھ تصاویر بھی لگا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ کے لیئے سمجھنا آسان ہوجائے گا۔

Poday Barhane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Poday Barhane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Poday Barhane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   8329 Views   |   06 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اتنا خیال رکھنے کے باوجود منی پلانٹ بڑھ نہیں پاتے؟ جانیں گھر میں لگے منی پلانٹ سے متعلق کچھ ایسی ٹپس، جس سے پودا تیزی سے بڑھے

اتنا خیال رکھنے کے باوجود منی پلانٹ بڑھ نہیں پاتے؟ جانیں گھر میں لگے منی پلانٹ سے متعلق کچھ ایسی ٹپس، جس سے پودا تیزی سے بڑھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنا خیال رکھنے کے باوجود منی پلانٹ بڑھ نہیں پاتے؟ جانیں گھر میں لگے منی پلانٹ سے متعلق کچھ ایسی ٹپس، جس سے پودا تیزی سے بڑھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔