والد گھر سے بھاگے اور پھر غنڈے بن گئے.. اجے دیوگن کے خاندان کا وہ ماضی جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا

"میرے والد 13، 14 برس کے تھے جب اپنے گھر سے بھاگ کر ممبئی آگئے تھے تاکہ کچھ بن سکیں"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے سیکشن ہیرو اجے دیوگن کا جنھوں نے اپنے والد کے پیشے سے متعلق انکشاف کیا ہے.

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’میرے والد بغیر ٹرین کے ٹکٹ کے ممبئی پہنچے تھے اور کچھ وقت انہوں نے جیل میں بھی گزارا. والد کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی اس لیے ان کو ایک ٹیکسی ڈرائیور ملا جس نے ان کو کہا کہ تم میری ٹیکسی دھو دیا کرو میں تمہیں گاڑی میں سونے کی جگہ دے دیا کروں گا. اس کے علاوہ میرے والد نے ابتدائی دنوں میں بڑھئی کا کام کیا جس کے بعد وہ سیون کولیواڑا کے علاقے میں گینگسٹر بھی بن گئے. اس علاقے میں مختلف گینگز تھے جو ہر وقت لڑتے رہتے تھے اور میرے والد ایک گینگ کے لیڈر بن گئے تھے"

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اجے کا کہنا تھا کہ ایک دن مختلف گروہوں میں لڑائی جاری تھی کہ بالی وڈ کے سینیئر ایکشن ڈائریکٹر مسٹر روی کھنّہ اسی گلی سے گزرے اور انہوں نے اپنی گاڑی سائڈ میں رکوا کر یہ پوری لڑائی اپنی آنکھوں سے دیکھی پھر انہوں نے میرے والد کو آواز دے کر بلایا اور پوچھا ’تم کیا کرتے ہو؟‘ جس پر میرے والد نے کہا کہ ’میں بڑھئی ہوں‘۔ انھوں نے میرے والد سے کہا کہ تو لڑتا اچھا ہے کل مجھ سے آکر ملاقات کر جس کے بعد انہوں نے میرے والد کو فائٹر بنا دیا.

Ajay Devgan Remembering Late Father

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ajay Devgan Remembering Late Father and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajay Devgan Remembering Late Father to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1594 Views   |   31 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

والد گھر سے بھاگے اور پھر غنڈے بن گئے.. اجے دیوگن کے خاندان کا وہ ماضی جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا

والد گھر سے بھاگے اور پھر غنڈے بن گئے.. اجے دیوگن کے خاندان کا وہ ماضی جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد گھر سے بھاگے اور پھر غنڈے بن گئے.. اجے دیوگن کے خاندان کا وہ ماضی جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔