شو میں تھا تو دادا کا انتقال ہو گیا ۔۔ غسل کے دوران کامیڈین زاکر خان نے اپنے لیے دادا کے موبائل میں کیا دیکھا جو انہیں رلا دیتا ہے؟ ویڈیو

باپ امیر ہو یا غریب بیٹے کے آرام کیلئے وہ دھوپ میں جلتا ہے اور اسی بیٹے کے کندھے پر والد کا ہاتھ ہوتا ہے تو وہ خود کو دنیا کا سب سے مضبوط انسان تصور کرتا ہے تو اسی طرح جب وہ ہی باپ ٹوٹ جائے تو اسے بیٹا ہی سنبھالاد ہے۔ آج یہاں ہم بات کریں گے مشہور بھارتی کامیڈین زاکر خان کی۔ جنہوں نے ایک تقریب میں کہا کہ آج مجھے پوری دنیا جانتی ہے لیکن جس دن میں نے اپنے والد کو سہارا دیا اس دن لگا کہ دنیا جیت لی۔ کیونکہ ایک شو کے دوران مجھے والد کی فون کال آئی۔

اور کہا کہ بیٹا تم ممبئی میں ہی ہو، تو گھر آ جاؤ۔ جس پر میں نے کہا کہ جی ممبئی میں ہوں اور شو کا جج بھی ہوں لیکن میں تھوڑی دیر میں شو کے بعد آتا ہوں۔

جس پر وہ بولنے لگے کہ آپ ابھی آؤ کیونکہ ابا(دادا ابو) کی طبعیت ٹھیک نہیں انہیں اسپتال لے آئے ہیں۔ اتنے میں انہوں نے کہا کہ اب تم گھر ہی آؤ بیٹا ابا نہیں رہے۔ یہ سننا تھا کہ میں فوراََ گھر بھاگا۔

تو وہاں جا کر دیکھا کہ ہمارے ابا جان غم سے نڈھال ہیں تو اس قت میں نے ان کا ہاتھ تھام لیا۔ جس سے ان کی طبعیت کچھ بہتر ہوئی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب بیٹا ہونے پر فخر محسوس ہوا۔

یہی نہیں مشہور بھارتی کامیڈین زاکر کہتے ہیں کہ دادا ابو کو غسل ہم کزنز نے مل کر دیا جس کے بعد میں نے انکا موبائل فون دیکھا تو وہ اپنی طبعیت خراب ہونے سے کچھ دیر پہلے تک میری ہی ویڈیوز دیکھ رہے تھے۔تو بہت حیران ہوا اور جزن سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے تو وہ بولا کہ ہاں دادا تو سارا دن تیری ویڈیوز دیکھتے تھے۔ یہی نہیں جو دوست احباب بھی گھر ملنے آتے انہیں بڑے فخر سے بولتے کہ یہ دیکھو میرا پوتا ہے اور بہت بڑا آدمی بن گیا ہے۔

یہ سب باتیں سن کر میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر آئیں اور ایک بات سوچنے لگا کہ ہمارا تو آج سے تعارف ہی ختم ہو گیا کیونکہ ہم سے کوئی بھی پوچھتا تھا کہ آپ کون ہو تو ہم اپنا یا والد کا نام نہیں بلکہ دادا کا نام بولتے تھے کہ ہم حاجی معین الدین خان صاحب کے پوتے ہیں۔

By Faiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   716 Views   |   13 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شو میں تھا تو دادا کا انتقال ہو گیا ۔۔ غسل کے دوران کامیڈین زاکر خان نے اپنے لیے دادا کے موبائل میں کیا دیکھا جو انہیں رلا دیتا ہے؟ ویڈیو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شو میں تھا تو دادا کا انتقال ہو گیا ۔۔ غسل کے دوران کامیڈین زاکر خان نے اپنے لیے دادا کے موبائل میں کیا دیکھا جو انہیں رلا دیتا ہے؟ ویڈیو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.