بڑھتی ہوئی شوگر اور وزن دونوں خطرناک ہیں لیکن کچن میں موجود کچھ مصالحے آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں

شوگر کا مرض آجکل نوجوانوں میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے مگر اس کا علاج محض دوائیاں ہی نہیں ہیں کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ دوائیاں جلدی اثر کرتی ہیں اور اس چکر میں ہزاروں روپے کی دوائیاں کھا لیتے ہیں مگر شوگر اپنے وقت سے کنٹرول ہوتی ہے اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو پرہیز نہیں کرتے ہیں میٹھی میٹھی چیزیں کھالیتے ہیں کوئی کولڈ رنک پیتا تو کوئی چاکلیٹ اور دیگر مٹھائیاں کھاتے رہتے ہیں ان کا خیال ہوتا ہے کہ شوگر کی گولیاں کھا لیں گے یا پھیکی چائے پی لیں گے تو گزارہ ہو جائے گا لیکن شوگر ایک خاموش موت ہے اس بات کا اندازہ ہمیں بلکل بھی نہیں ہے اور وہ لوگ جن کا جگر کمزور ہے، صحیح سے کام نہیں کرتا ہے تو ان کے لئے شوگر کا ہونا ایک بہت مسئلے والی بات ہے اس لئے دوائیاں بھی آپ ضرور استعمال کریں مگر کوشش کریں کہ قدرتی چیزوں سے خود کی صحت بڑھائیں۔ آج کے-فوڈ سے جانیئے کچن میں موجود 5 چیزوں سے شوگر کوکنٹرول کرنے کی زبردست ٹپس جو وزن بھی کنٹرول کرتی ہیں اور انسولین کو بھی بڑھنے نہیں دیتی ہیں۔

٭ اجزاء:

٭ السی کے بیج:

السی کے بیجوں میں فائبر، صفر کولیسٹرول اور 7 فیصد شوگر پائی جاتی ہے ۔ اس کو روزانہ صبح ناشتے سے قبل خالی پیٹ ایک چمچ گرم پانی سے کھا لیں۔ اس سے خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول ہو جاتی ہے۔

٭ اسپغول:

اسپغول میں سیر شدہ اور غیر سیر شدہ فائبر اور فیٹ پائی جاتی ہے جو کہ پانی کے ساتھ استعمال کرنے پر ایک جیل نما مادہ تیار کرتی ہے جو کہ جسم میں موجود ہر قسم کی شوگر اور اضآفی نمکیات کو اپنے اندر جزب کرکے باآسانی خارج کر دیتی ہے، اس لئے اسپغول کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا شوگر بھی نارمل ہو جاتا ہے اور وزن بھی نہیں بڑھتا ہے۔

٭ دارچینی:

دارچینی کے بے شمار فوائد کے-فوڈ آپ کو پہلے بھی بتا چکا ہے اور آج پھر سے ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں دارچینی کا استعمال رکھیں یہ آپ کو شوگر جیسے مسائل سے بچاتی ہے۔

٭ تلسی کے پتے:

تلسی کے پتے عموماً خواتین کچن میں رکھتی ہیں کیونکہ کھانا بنانے میں یہ بھی کام آتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ ان کے اندر ایسی کیمیائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو معدے کے اندر جا کر اس کو صاف کرتے ہیں اور خون میں انسولین کی مقدار کو فوری کم کرتے ہیں۔ روزانہ دن میں کسی بھی وقت 3 پتے تلسی کے کھانے سے یا ان کا جوس پینے سے آپ کا کولیسٹرول بھی کنٹرول ہو جاتا ہے اور شوگر بھی۔

٭ ہلدی اور ادرک:

ہلدی اور ادرک دونوں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جن میں وٹامن اے، سی، ڈی پایا جاتا ہے اور فائبرز کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو شوگر کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ایک چمچ ہلدی، ایک کپ دودھ اور ایک انچ کا ٹکڑا ادرک مکس کریں اور اس کو 2 سے 3 سیکنڈ کے لئے ابال لیں پھر روزانہ صبح ناشتے سے قبل پی لیں یہ آپ کو تروتازہ بھی رکھے گا اور شوگر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھنے نہیں دے گا۔

Sugar Control Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Control Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Control Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   23459 Views   |   04 Jul 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بڑھتی ہوئی شوگر اور وزن دونوں خطرناک ہیں لیکن کچن میں موجود کچھ مصالحے آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں

بڑھتی ہوئی شوگر اور وزن دونوں خطرناک ہیں لیکن کچن میں موجود کچھ مصالحے آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھتی ہوئی شوگر اور وزن دونوں خطرناک ہیں لیکن کچن میں موجود کچھ مصالحے آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔