لڑکیوں کے چند دلچسپ نام جو سنتے ہی پسند آجائیں

''بیٹی'' ایک رحمت بھی ہے اور نعمت بھی۔ کم و بیش ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں خدا کی رحمت بیٹی کی شکل میں پیدا ہو، جو ان کا آنگن خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔
بیٹی کی پیدائش پر خاص طور سے والدین کے لئے سب سے اہم کام ان کے نام کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ جیسے ان کی بیٹی خوبصورت ہے ویسا ہی اس کا نام بھی نازک ،حسین اور ہلکا ہو جو زباں پر بھاری بھی نہ ہو اور پکارنے میں کانوں پر اچھا تاثر بھی ڈالے۔
ہم آپ کے اس انتخاب میں آسانی پیدا کرنے کے لئے لڑکیوں کے خوبصورت نام پیش کررہے ہیں۔۔ جو آپ کو یقینی طور پر بہت پسند آئیں گے۔۔۔۔

Muslim Girls Names

1: ادا
ادا فارسی زبان کا ایک لفظ ہے جس کی ادائیگی میں ہی بچی کی خوبصورتی کو مخاطب کیا گیا ہے۔اس کے معنی فضیلت، اظہار اور خوبصورتی کے ہیں۔

2: عنایا
عنایا عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب اندیشہ , فکر ، مددگار، رحم دل اور اچھے ہیں۔

3: لیزا
لیزا انگریزی زبان سے نکلا ہے۔ اس کا مطلب مُلائمت, نزاکت، خدا کے لئے وقف کیا ہوا ہیں۔۔ یہ نام ہر مذہب اور مسلک کے لوگ رکھ سکتے ہیں۔

4: عیشل
عیشل اردو زبان کا نام ہے جس کو والدین بڑی محبت سے اپنی بیٹی کے لئے منتخب کرتے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے جنت کا پھول۔۔

5: جانا
جانا عربی زبان کا ایک مختصر مگر دلکش نام ہے اس نام کے معنی ہیں انجام، نتیجہ، پیداوار اور بڑھاوا دینا۔

6: پریشے
پریشے اردو زبان کا لفظ ہے۔ اس نام کے بہت ہی خوبصورت معنی ہیں "پری جیسے چہرے والی"۔۔۔ یہ نام والدین کی پہلی پسند ہوتا ہے کیونکہ سب بیٹیاں پری جیسی نازک اور خوش رو ہوتی ہیں۔

7: امشاء
امشاء اردو سے ماخذ ہے جس کے معنی ہیں ذہین، عاقل ، سمجھ والی۔

8: قارعہ
قارعہ عربی کا لفظ ہے ۔ اس کے معنی : آخر، اور تلاوت کرنے والا ہیں۔۔ والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کی بچیاں قرآن سے تعلق جوڑے رکھیں۔ اس لئے وہ اس نام کو ترجیح دیتے ہیں۔

9: زویا
زویا بہت سادہ ،خوش مزاج اور عربی نام ہے۔ جس کے معنی محبت، چاہت اور زندگی کے ہیں۔

10: نائرہ
نائرہ بڑا روشن اور منفرد سا نام ہے ۔ اس کے معنی چمکتا ہوا تارہ ہیں۔

مندرجہ بالا ناموں کے علاوہ بھی لڑکیوں کے خوبصورت نام ہیں جن کے معنی آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔
جیسے: امل، لینا، الیحا، ماہا، نور، الفاء ۔۔۔۔۔

Larkion Ke Dilchasp Naam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Larkion Ke Dilchasp Naam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Larkion Ke Dilchasp Naam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzaib  |   In News  |   1 Comments   |   16351 Views   |   31 Aug 2023
About the Author:

Shahzaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

bahut achhi article likhi hai aapne

  • raj, ranchi

لڑکیوں کے چند دلچسپ نام جو سنتے ہی پسند آجائیں

لڑکیوں کے چند دلچسپ نام جو سنتے ہی پسند آجائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکیوں کے چند دلچسپ نام جو سنتے ہی پسند آجائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔