براون رائس ہماری جسمانی صحت کے لیے کتنے مفید ہیں؟ ضرور جانیئے

چاول ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے کیونکہ ہمارے یہاں بریانی کے شوقین لوگ بہت زیادہ ہیں اور یقیناً آپ کے گھر میں ہر ہفتے میں ایک مرتبہ چاول ضرور کھائے جاتے ہوں گے۔ مگر براؤن رائس (بھورے چاول) کم ہی لوگ کھاتے ہیں۔ جبکہ اگر افادیت اور غذائیت سے متعلق بات کریں تو یہ براؤن رائس بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔ یہ ہماری صحت کو ایسے فوائد دیتے ہیں جن کے بارے میں شاید لوگوں کو بلکل بھی معلومات نہیں ہیں۔
بس چائنیز کھانوں میں براؤن رائس کا استعمال کرلیتے ہیں تاکہ ذائقہ بڑھ جائے مگر یہ نہیں جانتے کہ اس سے فائدے کیا کیا ہیں۔
کے-فوڈز میں روزانہ ہی آپ کھانے پینے کے ساتھ اپنی صحت سے متعلق معلومات جانتے ہیں اور آج آپ جانیں گے براؤن رائس کے 5 صحت مند فائدے اور استعمال کے بہترین طریقے۔

براؤن رائس کے فائدے/ استعمال:

٭ کولیسٹرول:

کولیسٹرول بڑھنے کا مسئلہ اب بہت عام ہوگیا ہے 20 سے 25 سال کے نوجوان ہوں یا 40 سال کے افراد، ہر کسی کا کولیسٹرول بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ ہماری غذائیں ہیں۔ مگر اس کا علاج سب سے زیادہ آسان ہے۔ آپ دوائیاں بھی ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق استعمال کریں۔ لیکن روزانہ ایک کپ کے برابر ابلے ہوئے براؤن رائس پر صرف ایک چٹکی کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر کھائیں اور آدھے گھنٹے تک بلکل پانی نہ پیئیں۔ اس سے کولیسٹرول جلدی کنٹرول ہو جائے گا۔

٭ وزن:

وزن کم کرنے کے لئے ہر کھانے کی چیز آپ کو فائدہ دے سکتی ہے۔ لیکن اہم یہ ہے کہ آپ کو ان چیزوں کا استعمال کرنا آنا چاہیئے۔ براؤن رائس کو ابال کر دہی کے ساتھ صبح ناشتے میں کھائیں یہ آپ کے بڑھتے وزن اور نکلے ہوئے پیٹ کو جلدی اندر کرنے میں مدد دے گا۔

٭ ہڈیوں کی مضبوطی:

ہڈیاں کمزور ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ ایسے میں آپ بتائے گئے طریقے سے براؤن رائس کا استعمال کریں اور مہنگے سپلیمنٹس کے خرچے سے بچیں۔

طریقہ:

٭ ایک کپ براؤن رائس کو پانی میں 5 منٹ بھگوئیں اور ابال لیں۔ ابالتے وقت اس میں ایک لیموں کا رس شامل کرلیں۔
٭ اس کے بعد ایک کپ دودھ میں آدھا چمچ چینی ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔
٭ اب ان چاولوں کو دودھ کے ساتھ کھائیں۔
٭ اگر آپ کو شوگر ہے تو دودھ میں چینی کا استعمال نہ کریں۔
اس کو دن میں کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں لیکن رات کے وقت لازمی کریں تاکہ پٹھوں کو سکون بھی ملے اور ہڈیوں میں فلوئیڈ بھی پیدا ہو سکے۔

٭ تیز دماغ:

ایسے لوگ جنہیں بھولنے عادت ہے یا پھر وہ ذہنی طور پر پریشان ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ براؤن رائس کو بادام کے تیل کے ساتھ استعمال کریں یہ ذہن وک تیز بھی کرے گا اور آپ کو ذہنی سکون بھی فراہم کرے گا۔

طریقہ:

٭ چاولوں کو ابالتے وقت اس میں بادام کا تیل ڈالیں۔
٭ اور جب بھوک لگے دن میں ایک مرتبہ ضرور کھائیں۔

٭ شوگر:

شوگر کے مریض بہت کچھ استعمال کرلیتے ہیں انسولین کے انجیکشن بھی لگوا لیتے ہیں بس براؤن رائس کا استعمال نہیں کرتے۔ ان کو چاہیئے روزانہ براؤن رائس کو اپنی غذاؤں میں استعمال کریں۔ چاہے تو ابال کر کھائیں یا اس کو سلاد کے ساتھ کھائیں۔ یہ ہر طرح آپ کے شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔

براؤن رائس فائدہ مند کیوں؟

ان میں فائبر، پروٹین، میگنیشیئم، کیلشیئم، سلفیٹس، گلائسمک ایسڈ اور سیلینیم پائے جاتے ہیں جو اس کو آپ کی بڑی مشکلیں آسان کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Brown Rice Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Brown Rice Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Brown Rice Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4189 Views   |   18 Feb 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

براون رائس ہماری جسمانی صحت کے لیے کتنے مفید ہیں؟ ضرور جانیئے

براون رائس ہماری جسمانی صحت کے لیے کتنے مفید ہیں؟ ضرور جانیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ براون رائس ہماری جسمانی صحت کے لیے کتنے مفید ہیں؟ ضرور جانیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔