اگر آپ کا بلب بھی خراب ہوگیا ہے تو اسے پھینکنے کے بجائے آج اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ کیسے؟ اس کا طریقہ ہم آپ کو بتا دیتے ہیں
بلب کو کھولیں
سب سے پہلے بلب کو درمیان سے کھولیں اور اگر نہ کھل رہا ہو تو کسی نوک دار چیز کی مدد سے کھول سکتے ہیں۔ اس کے بعد اس میں ایک چھوٹا سے بورڈ دکھائی دے گا جس میں پیلے رنگ کے بٹنز لگے ہوں گے ان یں سے ایک پر اگر سیاہ نشان آگیا ہو تو اس بٹن کو ہلکے سے کھرچ کر اس کا اوپری حصہ ہٹا دیں۔

المونیم فوائل لگانے کا طریقہ
دوسرے اسٹیپ میں المونیم فوائل کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ کر اس حصے پر چپکا دیں اور اب بلب کو بند کر کے چلانے کی کوشش کریں۔ آپ کا بلب جل اٹھےگا۔