السی کا تیل پینے سے وزن کم ہوتا ہے ۔۔ جانیے روزانہ السی کا تیل پینے کے کچھ ایسے فائدے جو آپ کی بڑی مشکلیں آسان کر سکتے ہیں

وزن کم کرنے کی خواہش صرف خواتین کی نہیں بلکہ اب ہر کسی کی ضرورت بن گئی ہے۔ ہر بندہ فٹ اور تندرست رہنا چاہتا ہے۔ لیکن وزن کی زیادتی انسانی جسم میں کئی قسم کی تبدیلیاں رونما کرتا ہے۔ کسی کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے تو کسی کو ہارمونل تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین میں تو جوڑوں کا درد سب سے زیادہ عام ہے۔ ان تمام مسائل کے حل کے لئے السی کا تیل روزانہ پینا فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
ایک صارف نے اپنا تجربی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ: " کچھ ماہ قبل ٹریفک حادثے میں پھسلی فریکچر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے مستقل کمر درد اور پھسلی میں درد رہتا تھا۔ دوائیں استعمال کرنے سے وزن بھی اچھا خاصا بڑھ چکا تھا روزانہ فزیوتھراپی کرواتی تھی تاکہ درد سے نجات مل سکے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا ۔ پھر ڈاکٹر نے مجھے تمام تر ادویات کے ساتھ السی کا تیل نہار منہ چھ قطرے پینے کا کہا اور رات کو سونے سے پہلے بھی نیم گرم دودھ کے ساتھ السی کے تیل کے چھ قطرے پینے کا مشورہ دیا۔ ابھی میں نے دو دن ہی اس تیل کو پینا شروع کیا تھا کہ درد میں کمی واقع ہوئی۔ چلنے پھرنے میں تکلیف بھی کم محسوس ہوئی۔ "
اس کے ساتھ ڈاکٹر نے مجھے یہ بھی بتایا کہ: " السی کا تیل کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔ میٹابولزم بوسٹ کرتا ہے۔ ہاضمے میں بہتری لاتا ہے۔ ہڈیوں کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ وزن کو بھی کم کرتا ہے لیکن اس کو چھ ماہ تک لازمی استعمال کریں۔ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ خواتین کو ماہواری میں کسی قسم کی پریشانی ہو تو بھی یہ تیل ان کی مدد کرتا ہے۔ "
السی میں فائبرز اور وٹامنز کی خاصی مقدار ہوتی ہے جو جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار اور ان کے توازن کو بھی برقرار رکھتی ہے اور باکو کی مضبوطی میں بھی مدد کرتی ہے۔

Alsi Oil Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alsi Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alsi Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Nosheen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4025 Views   |   03 Feb 2022
About the Author:

Nosheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Nosheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

السی کا تیل پینے سے وزن کم ہوتا ہے ۔۔ جانیے روزانہ السی کا تیل پینے کے کچھ ایسے فائدے جو آپ کی بڑی مشکلیں آسان کر سکتے ہیں

السی کا تیل پینے سے وزن کم ہوتا ہے ۔۔ جانیے روزانہ السی کا تیل پینے کے کچھ ایسے فائدے جو آپ کی بڑی مشکلیں آسان کر سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ السی کا تیل پینے سے وزن کم ہوتا ہے ۔۔ جانیے روزانہ السی کا تیل پینے کے کچھ ایسے فائدے جو آپ کی بڑی مشکلیں آسان کر سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔