شوگر کنٹرول کرنے کے ہرے بھرے طریقے، کچھ جادوئی پتے جو خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں سر فہرست میں ہوتا ہے جہاں پر ذیابیطس کے مرض کا پھیلاؤ سب سے زيادہ ہے۔ عام طور پر اس مرض کے اس پھیلاؤ کا سبب غیر صحت مند طرز زندگی کے ساتھ ساتھ کچھ جنیاتی پیچیدگیاں بھی ہوتی ہیں-

ذیابیطس لاعلاج مرض ہے

ذیابیطس کے مرض کے حوالے سے جدید تر تحقیقات کے باوجود اب تک اس کا کوئی حتمی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے کچھ ڈاکٹر حضرات ٹیبلٹ جب کہ کچھ لوگ انسولین کا استعمال کرتے ہیں جو اس بیماری کا حتمی علاج نہیں ہوتا بلکہ عارضی طور پر خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے-
اس بیماری میں مبتلا افراد کو شوگر لیول پر کنٹرول کرنے کے لیے پرہیز کے ساتھ ساتھ طرز زندگی میں بھی مؤثر تبدیلی کرنا پڑتی ہے-

کچھ سبز پودے جو ذیابیطس میں مفید

عام طور پر ذیابیطس مین مبتلا افراد شوگر کنٹول کرنے کے لیے ہر ایک کے بتائے گئے ٹوٹکے صرف اس امید پر استعمال کرتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اس طرح اس مرض سے جان چھٹ جائے- لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس مرض کا علاج کوئی نہیں ہے تاہم اس کو کنٹرول میں رکھنے سے اس کے سبب ہونے والی جان لیوا پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے- تو اس حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ ایسے پودوں کے بارے میں بتائيں گے جو شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں-

زيتون کے پتے

ویسے تو عام طور پر زيتون ایک بہت مفید پودا ہے اور کئی امراض میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے مگر ذیابطیس کے مریضوں کے لیے کھانے کے بعد ایک پتہ زيتون کے پودے کا چبا لینے سے خون میں انسولین کی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے اور شوگر لیول کم ہوتا ہے- اس کے علاوہ زيتون کے پتوں کا قہوہ بنا کر کھانے کے بعد پی لینا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے-

امرود کے پتے

امرود کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو کہ شوگر کے مریض کھا سکتے ہیں مگر اس کے پھل کے ساتھ ساتھ اس کے پتے بھی شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور کھانے کے بعد تین سے چار پتوں کا قہوہ بنا کر پی لینے سے دس فیصد تک شوگر لیول کم ہو سکتا ہے-

نیم کے پتے

نیم کے پودے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی جڑ سے لے کر ہر ہر حصے کے طبی فوائد اتنے ہیں جن کو گنا نہیں جا سکتا ہے۔ جہاں نیم دیگر کئی بیماریوں کے لیے مفید ہوتا ہے ویسے ہی اس کے پتے ذیابیطس کے مریضوں کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتے ہیں- صبح نہار منہ نیم کے دو سے تین تازہ پتے چبا لینے سے دن بھر شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور اس میں اضافہ نہیں ہوتا ہے-

یاد رکھیں!

یہ تمام طریقہ علاج ذیابیطس کے مریضوں کے شوگر لیول کو کسی حد تک کم کر سکتے ہیں جس کی جانچ شوگر چیک کر کے کی جا سکتی ہے- مگر مکمل طور پر تمام ادویات چھوڑ کر ان ٹوٹکوں پر عمل کرنے کا میڈيکل ماہرین کبھی مشورہ نہیں دیتے ہیں- لہٰذا ایسے کسی بھی ٹوٹکے کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے میڈيکل ماہر سے مشورہ ضرور کر لیں-

Sugar Control Karne Ke Pattay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Control Karne Ke Pattay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Control Karne Ke Pattay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2801 Views   |   01 Mar 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

شوگر کنٹرول کرنے کے ہرے بھرے طریقے، کچھ جادوئی پتے جو خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار

شوگر کنٹرول کرنے کے ہرے بھرے طریقے، کچھ جادوئی پتے جو خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر کنٹرول کرنے کے ہرے بھرے طریقے، کچھ جادوئی پتے جو خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔