نزلے، زکام اور کھانسی سے لے کر دل کے امراض میں بھی مفید۔۔ نیم کی پتیوں کی چائے میں کیا چیزیں لازمی ڈالیں؟ بدلتے موسم کی جادوئی چائے جو رکھے کئی بیماریوں سے محفوظ

موسم بدل رہا ہے۔ گرم اور خشک راتوں کے بجائے اب شاموں میں خنکی آچکی ہے اسی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کے صحت کے مسائل میں اضافہ بھی ہوا ہے اور نوجوانوں کے نزلہ زکام میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایک نیم کے استعمال کے بارے میں بتائیں گے جو کہ صدیوں سے کئی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جانے والا درخت ہے۔ اس درخت کا صرف پھل ہی نہیں بلکہ چھال اور یہاں تک کے پتیاں بھی اپنے اندر صحت کا خزانہ چھپائے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ نیم کس طرح موسمی بیماریوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔

نیم کی پتیوں کی غذائی اہمیت

نیم کی پتیوں میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیئم، فاسفورس، وٹامن سی، وٹامن ای، کیروٹین، فیٹی ایسڈ، آئرن اور بہت سے دیگر معدنیات پائے جاتے ہیں۔ نیم اپنے اندر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات رکھتا ہے۔

نیم کی پتیوں کی چائے

تھوڑی سی نیم کی تازی پتیاں
لیموں
دار چینی کا ٹکڑا
خشک دھنیا
سونف
شہد

طریقہ کار

٢ کپ ابال لیں اور نیم کی پتیاں، سونف، دھنیا اور دار چینی ڈال کر پکائیں۔ تھوڑی دیر میں جب ہر چیز اپنا عرق چھوڑ دے اور پانی کا رنگ بدل جائے تو چولہا بند کر دیں اور چائے کو چھان کر کپ میں نکال لیں۔ لیموں نچوڑ کر ڈالیں اور شہد ملا کر اس چائے کو دن میں 2 بار پئیں۔

نیم کی پتیوں کی چائے کے فائدے

اس چائے کے استعمال سے موسمی نزلہ، زکام، کھانسی، انفیکشن اور سردی سے آرام ملے گا۔ نیم کی پتیاں قوت مدافعت بڑھاتی ہیں۔ نیم کا عرق خون میں شکر کی مقدار کو کم رکھنے میں مدد کرتا ہے اور خون کی صفائی کرتا ہے جس سے جسم سے بہت سے جراثیم دم توڑ دیتے ہیں اور جلد پر سے دانے، پھوڑے اور پھنسیاں بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

کیلشیئم اور معدنیات کی بہتات کی وجہ سے نیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ ہاضمہ تیز کرتا ہے ۔ نیم کا عرق بہت سے ٹوٹھ پیسٹ میں بھی استعمال ہوتا ہے جس سے ثابت ہوتا یے کہ یہ دانتوں اور منہ کی ہائی جین کے لئے بھی بہترین ہے۔ اس کے علاوہ یہ معدے کی بیماریوں، السر اور دل کی بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے ۔

نیم کا تیل

نیم کی پتیوں کا پیسٹ بنا کر بھی اسے چہرے کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے نیز اس کے تیل کا مساج کر کے بھی ہڈیوں کے درد کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Neem Ke Patton Ki Ghizai Ahmiyat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neem Ke Patton Ki Ghizai Ahmiyat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neem Ke Patton Ki Ghizai Ahmiyat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2524 Views   |   17 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نزلے، زکام اور کھانسی سے لے کر دل کے امراض میں بھی مفید۔۔ نیم کی پتیوں کی چائے میں کیا چیزیں لازمی ڈالیں؟ بدلتے موسم کی جادوئی چائے جو رکھے کئی بیماریوں سے محفوظ

نزلے، زکام اور کھانسی سے لے کر دل کے امراض میں بھی مفید۔۔ نیم کی پتیوں کی چائے میں کیا چیزیں لازمی ڈالیں؟ بدلتے موسم کی جادوئی چائے جو رکھے کئی بیماریوں سے محفوظ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نزلے، زکام اور کھانسی سے لے کر دل کے امراض میں بھی مفید۔۔ نیم کی پتیوں کی چائے میں کیا چیزیں لازمی ڈالیں؟ بدلتے موسم کی جادوئی چائے جو رکھے کئی بیماریوں سے محفوظ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔