شاہی خاندان کے مرد گنج پن کا علاج کیوں نہیں کرا سکتے؟ دنیا کی چند مشہور کروڑ پتی شخصیات، جو اب گنجے ہی خوش ہیں

اس زمانے میں بالوں کو انسان کی خوبصورتی میں اضافے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، تاہم گنج کا پن کا شکار افراد اب اس لیے بھی خوش ہیں، کیونکہ جب مشہور شخصیات جو کہ کروڑ پتی ہیں وہ گنجے ہی خوش ہیں تو پھر ہم کیوں نہیں۔
آج اسی حوالے سے چند دلچسپ شخصیات سے متعلق آپ کو بتائیں گے۔

برطانوی شاہی خاندان کے مردوں میں گنج پن انہیں ورثے میں ملا ہے، شہزادے ولیم اور ہیری کی طرح ان کے والد کنگ چارلس بھی کچھ حد تک گنجے ہیں جبکہ خاندانی طور پر اس ورثے کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

اکثر سوشل میڈیا پر صارفین شہزادے ولیم کو گنج پن سے نجات کے لیے ہئیر ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں، لیکن شہزادے ولیم نے آج تک ہئیر ٹرانسپلانٹ کو اہمیت نہیں دی۔

اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، تاہم برطانوی ویب سائٹ کلینیک سینٹر کی جانب سے پبلش کیے گئے آرٹیکل میں کہنا تھا کہ شہزادے ولیم کے ہئیر ٹرانسپلانٹ سے متعلق بتایا گیا کہ ہئیر ٹرانسپلانٹ سے آنے والے بال شہزادے کی شخصیت میں نقلی پن کو واضح کریں گے، جبکہ ان کی فیملی بھی اس نقلی پن اور اس عمل کی مخالفت کریں گی۔

لیکن میڈیکل ویب سائٹ کے مطابق شہزادے ولیم کے بال اس حد تک گر چکے ہیں کہ اب ان کے لیے بال واپس لانا مشکل ہو سکتا ہے، تاہم ہیری کو ڈاکٹرز کی جانب سے تنبیہہ کی گئی ہے کہ 37 سالہ ہیری 40 کی عمر میں مکمل گنجے ہو سکتے ہیں، اس لیے انہیں اس طرف توجہ دینا چاہیے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں بطور راک ریسلنگنگ کی دنیا میں مشہور ہونے والے اداکار ڈوائن جانسن بھی گنج پن کا شکار ہیں، ان کی پرانی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے سر پر بال موجود تھے تاہم اب وہ بالکل گنجے دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن اس گنج پن میں بھی وہ کافی پُر کشش دکھائی دے رہے ہیں، امریکی میگزین میں بھی ان کی تصویر بطور موسٹ ہینڈسم پرسن چھاپی گئی تھی۔ ہئیر ٹرانسپلانٹ کرانے کے حوالے سے راک نے بتایا کہ وہ خود سے گنجا رہنا چاہتے ہیں۔ میری خواہش تھی کہ میں گنجا ہو جاؤں۔

اسی طرح ایک اور اداکار ون ڈیزل بھی اپنے گنج پن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ اپنے گنج پن کی وجہ سے پُر کشش بھی دکھائی دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ میڈیا پر ان کے گنج کو لے کر کافی دلچسپ تبصرے بھی کیے جاتے ہیں تاہم انہیں اس حوالے سے فرق نہیں پڑتا ہے۔

ون ڈیزل نے گنج پن کو ہی برقرار رکھنے اور اس انداز نے ان کی شخصیت کو بھی دوسروں میں الگ اور منفرد بنا دیا ہے۔

Shahi Khandan Ke Log Ganjpan Ka Ilaj Kiyun Nhe Karwaty

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahi Khandan Ke Log Ganjpan Ka Ilaj Kiyun Nhe Karwaty and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahi Khandan Ke Log Ganjpan Ka Ilaj Kiyun Nhe Karwaty to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2491 Views   |   22 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

شاہی خاندان کے مرد گنج پن کا علاج کیوں نہیں کرا سکتے؟ دنیا کی چند مشہور کروڑ پتی شخصیات، جو اب گنجے ہی خوش ہیں

شاہی خاندان کے مرد گنج پن کا علاج کیوں نہیں کرا سکتے؟ دنیا کی چند مشہور کروڑ پتی شخصیات، جو اب گنجے ہی خوش ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاہی خاندان کے مرد گنج پن کا علاج کیوں نہیں کرا سکتے؟ دنیا کی چند مشہور کروڑ پتی شخصیات، جو اب گنجے ہی خوش ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔