میتھی دانہ کی چائے ،اس کے سائڈ ایفیکٹس ،اور اس کے فوائد

میتھی دانہ کی چائے کے بے شمار فائدے ہیں ،اس مصالحہ کا استعمال برصغیر پاک وہند میں بہت زیادہ ہے۔ یہ بے شمار کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔اس کے صحت کے حوالے سے بھی بےحساب فوائد ہیں ،آج کل اس کی چائے خاصی مقبول ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کی چائے سے وزن کم ہوتا ہے،دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور نظام انہطام کو درست کرتی ہے،اور سوجن کو بھی دور کرتی ہے۔یہاں ہم آپ کو میتھی دانہ کی چائے بنانا سکھائیں گے ۔

میتھی دانہ کی چائے کے فوائد

دل کی صحت کو بہتر بنائے

یہ چائے کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے جو کہ دل کی بیماری کی سب سے اہم وجہ ہے۔مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ اس کے روزانہ استعمال سے مریضوں میں بلڈ کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور شریا نوں کی تنگی ختم ہوتی ہے۔ کچھ ریسرچز کے مطابق اس چائے سے اینٹی آکسیڈنٹ اینزائم لیول بڑھ جاتا ہے، جو کہ دل کی صحت کو اچھا کرتا ہے۔

نظام انہظام کے لئے

میتھی دانہ میں پانی میں حل پذیر فائبرموجود ہیں،جو کہ قبض میں فائدہ مند ہیں۔ یہ چائے روایتی چینی ادویات میں ہاضمے کی دوا کے طور پراستعمال ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ چائے کھانے کے بعد پینے سے ہاضمے میں سہولت ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

کچھ ریسرچز کے مطابق میتھی دانہ کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس سے چربی آپ کے جسم میں جذب نہیں ہوتی ،یہ چربی گھلانے میں مدد کرتے ہیں،اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید

اس کا حل پذیر فائبر بلڈ شوگر لیول کم کرتا ہے، یہ کاربوہائیڈریٹ کی آپ کے جسم میں جذب ہونے کی رفتار کو آہستہ کر دیتا ہے۔ایک ایرانی اسٹڈیز کے مطابق میتھی دانہ کے فائدے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں زیادہ نظر آتے ہیں۔ میتھی دانہ کے دانوں کو گرم پانی میں بھگو دیں اور پھر اس کو استعمال کریں تو یہ فائدہ کرتا ہے۔

دماغی صلاحیتیوں کو بڑھاتی ہے

میتھی دانہ میں دماغی صلاحیت بڑھانے والے اثرات پائے جاتے ہیں۔ ریسرچ سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ اس کی چائے کا استعمال عمر کے ساتھ یادداشت کم ہونے کو بھی روکتا ہےاس کے استعمال سے الزائمر اور پارکنسن کا رسک بھی کم ہو جاتا ہے۔

دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بہترین

تحقیق کے مطابق میتھی دانہ کے بیج لیکٹیشن بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،یہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے اچھا ہے اس سے ان کے دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔

سانس کی تکلیف میں مفید

میتھی کے بیج ہزاروں سال سے سانس کی بیماری میں آرام پہنچانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ قدیم مصر میں اسے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کا استعمال استھما میں بھی کیا جاتا تھا۔

چائے بنانے کا طریقہ

میتھی دانہ کو ہاون دستے میں کوٹ لیں۔
ایک کیتلی میں پانی بوائل کریں۔
اب اس میں کوٹے ہوئے بیج ڈالیں۔
اب کور کر کے تقریباً 3 منٹ تک پکائیں۔
اب اسکو چھلنی سے چھان کر استعمال کریں۔
اس کوٹھنڈا اور گرم دونوں طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس میں حسب ضرورت شہد بھی ملاسکتے ہیں۔

میتھی دانہ کے سائڈ ایفیکٹس

حمل کے دوران استعمال سے گریز کریں

تحقیقات کے مطابق میتھی دانہ کو حمل کے دوران استعمال نہیں کرنا چاہیے،اس سے بچے کی دماغی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔اسی لئے حاملہ ماؤں کو اسے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

بلڈ شوگر بہت کم کر دیتا ہے

اگر آپ ذیابیطس کی دوا استعمال کر رہے ہیں تو اس کے ساتھ میتھی دانہ کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یہ بلڈ شوگر کم کرتا ہے اس لئے اس کے ساتھ شوگر کی دوا لی جائے تو وہ خطرناک حد تک کم ہو سکتی ہے جو کہ رسک ہوسکتا ہے۔

الرجیز

میتھی دانہ کی الرجیز بہت کم ہے لیکن کہیں کہیں یہ پتہ چلتا ہے کہ اس کے استعمال سے غنودگی،بے ہوشی ،گھبراہٹ یا چہرے پر سوجن ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو فوڈ الرجی ہے تو میتھی دانہ کے استعمال سے پہلے اس کو چیک کر لیں۔

خلاصہ

میتھی دانہ ہمارے باورچی خانوں کا ایک عام استعمال کا مصالحہ ہے۔ اس کو اگر اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنالیا جائے تو یہ ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ہمیں اپنے دوسرے مشروبات چھوڑ کر اس کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرنا چاہیے۔
اگر آپ کو اپنے اوپر اس کا کوئی منفی اثر نظر آئے تو اس کو چھوڑ دینا چاہیے۔
اس کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

Methi Dana Tea Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Methi Dana Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Methi Dana Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4117 Views   |   17 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

میتھی دانہ کی چائے ،اس کے سائڈ ایفیکٹس ،اور اس کے فوائد

میتھی دانہ کی چائے ،اس کے سائڈ ایفیکٹس ،اور اس کے فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میتھی دانہ کی چائے ،اس کے سائڈ ایفیکٹس ،اور اس کے فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔