ناف انسانی جسم کا ایک بہت اہم حصہ ہیں۔ دراصل یہی وہ حصہ ہے جہاں سے انسان کی زندگی کی شروعات ہوتی ہے اس لئے مختلف کلچرز اور مذاہب میں اس حصے کو الگ الگ طرح سے اہم سمجھا جاتا ہے۔اس آرٹیکل میں آپ کو ناف کے بارے کچھ ایسی باتیں بتائی جارہی ہیں جو آپ کے لئے یقیناً نئی ہوں گی۔
1- یہ صرف نشانات ہیں
جی ہاں کبھی آپ کی زندگی کی شروعات اس حصے سے ہوئی تھی کیونکہ اسی جگہ سے آپ اپنی والدہ کے جسم سے جڑے تھے اور خوراک حاصل کرتے تھے لیکن پیدائش کے بعد نال کاٹتے ہی کچھ دن بعد وہ جھڑ جاتی ہے اور تمام عمر کے لئے نشان باقی رہ جاتا ہے۔
2- اکثر دودھ پلانے والے جانوروں میں پائی جاتی ہے
کتے، چمپینزی، شیر اور بلیوں میں ناف ہوتی ہے لیکن آسانی سے دکھائی نہیں دیتی۔ اکثر دودھ پلانے والے جانور میں مائیں اس نال کو چبا لیتی ہیں اور کنگارو یا کووالا میں بچے کو پیٹ کے اوپر اٹھانے کے سبب نال بہت پہلے ہی جھڑ جاتی ہے اس لئے ناف کا نشان بننے کی نوبت نہیں آتی۔
3- کچھ مذاہب کے مطابق
ہندوؤں کے مطابق کنول کا پھول بھگوان وشنو کی ناف سے نکلا ہے جبکہ کنول کے پھول کا درمیانی حصہ براہمہ بھگوان ہیں جنھوں نے کائنات بنائی اسی لئے بھارت میں ناف میں زیورات پہننے کا رواج بھی ہے۔
4- زندگی کا آغاز
جاپان میں ناف کو انسانی زندگی کا آغاز سمجھا جاتا ہے اور اس کے لئے باقاعدہ تہوار بھی منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو آرگنائز کرنے والے کازاؤ یماڈا کہتے ہیں کہ “ہمارا ٹاؤن شیبوکاوا جاپان کی ناف ہے اس لئے ہم یہ تہوار مناتے ہیں“۔
5- فائدہ مند بیکٹیریا
ماہرین کے مطابق انسانی ناف کے اندر ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں بیکٹیریا رہتے ہیں۔ لیکن گھبرائیے نہیں یہ بیکٹیریا انسانی مدافعتی نظام کو صحیح طرح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
- ناف کی شکل 6
ایسی ناف جو ابھری ہوئی اور پھیلی ہوئی ہو اسے “آؤٹی“ کہا جاتا ہے جو دنیا میں صرف دس فیصد لوگوں کے پاس ہوتی ہے دوسری قسم کی ناف گہری کھوکھلی قسم کی ہوتی ۔ ایک اور قسم “اسپلٹ“ کہلاتی ہے جس میں اوپر کا اور نیچے کا حصہ الگ الگ محسوس ہوتا ہے۔ ناف کی شکل پر ڈاکٹر کا کوئی اختیار نہیں ہوتا اور یہ نال الگ کرنے کے بعد قدرتی طور پر ہی کوئی شکل اختیار کرتی ہے
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naaf Ke Design Aur Un Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naaf Ke Design Aur Un Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.