یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے کونسا جوس پینا آپ کی صحت کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

یورک ایسڈ آج کل خواتین و مرد حضرات میں پھیلنے والا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے جس کو کم و بیش ختم تو نہیں کیا جاسکتا مگر اس کو کنٹرول کسی حد تک تو ہم ضرور کرسکتے ہیں۔۔
ماہرین کے مطابق: ''بہت زیادہ سرخ گوشت کا استعمال بھی یورک ایسڈ بڑھا دیتا ہے کیونکہ اس میں ایسے انزائمز شامل ہوتے ہیں جو کہ پیورائن کو توڑنے کا سبب بنتے ہیں۔''

• یورک ایسڈ کیا ہے؟
ہمارے جسم میں ایک نامیاتی مرکب پیورائن پایا جاتا ہے جب یہ ٹوٹتا ہے تو یورک ایسڈ بنتا ہے۔
پیورائن ہمارا میٹابولزم ہائی کردیتا ہے یہ وجہ بھی ہوتی ہے یورک ایسڈ بڑھنے کی۔
جب ہمارے گردے ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتے تو جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے یوں یورک ایسڈ بھی بڑھ جاتا ہے۔

• نقصانات:
اس کی وجہ سے گٹھنوں اور جوڑوں میں درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔
ہمارے گردے کمزور ہو جاتے ہیں۔
اس کی وجہ سے ذہنی امراض بڑھنے لگتے ہیں۔
دل کمزور ہو جاتا ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جوڑوں میں گاؤٹ کی خطرناک بیماری ہوجاتی ہے۔
بلڈ پریشر ہائی اور لو ہوتا رہتا ہے جس سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوجاتی ہے۔

• جوڑوں کے درد/ گاؤٹ کو ختم کرنے کے لئے کونسا جوس مفید ہے۔۔۔؟
ککڑی کے جوس میں جوڑوں کے درد یعنی گاؤٹ کا بہترین علاج ہے جو یورک ایسڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اجزاء:
2 چمچ اجوائن
1 ککڑی کے سلائس کٹے ہوئے
آدھا لیموں
1 انچ ادرک کا ٹکڑا

طریقہ:
1. تمام اجزاء کو اچھی طرح دھو کر صاف کریں۔
2. ککڑی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
3. اجوائن کو پیس لیں اچھی طرح۔
4. لیموں کو آدھے حصے میں کاٹ لیں۔
5. ادرک کو بھی کاٹ کر الگ کرلیں۔
6. بلینڈر میں تمام اجزاء ڈالیں۔
7. لیجئیے تیار ہے آپ کا زبردست سا ککڑی کا جوس۔۔۔

فوائد:
یورک ایسڈ کے کرسٹللائزیشن کو ختم کرنے میں ککڑی بہت فائدہ مند ہے۔
یہ جوس پرانے ٹاکسن کو بھی دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Uric Acid Control Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uric Acid Control Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uric Acid Control Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4289 Views   |   20 Dec 2021
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے کونسا جوس پینا آپ کی صحت کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے کونسا جوس پینا آپ کی صحت کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے کونسا جوس پینا آپ کی صحت کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔