ہندو شوہر کی جان مسلمان بیوی نے اپنا جگر دے کر بچالی ۔۔ وہ 5 ایشیائی بیویاں جو خاوند کے لیے بڑی قربانی دے کر عورتوں کے لیے مثال کیسے بن گئیں؟ دیکھیے

ہندو شوہر کی جان بچانے کیلئے مسلمان بیوی نے اپنا جگر عطیہ کر دیا۔ کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ بیوی اور قسمت جب ساتھ دیتی ہے تو انسان کامیابی کی بلندیوں پر ہوتا ہے اور اس سے زیادہ خوش قسمت انسان دنیا میں اور کوئی نہیں ہوتا۔

تو جی ہاں آج ہم آپکو ان ہی بیویوں سے ملوانے جا رہے ہیں جنہوں نے شوہر کی خاطر بڑی قربانی دے دی، آئیے جانتے ہیں۔

ہندو شوہر کی جان مسلمان بیوی نے بچا لی:

مذہب کوئی بھی ہو یہ واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ خلوص، اعتماد اور محبت کا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب مسلمان عورت ممتاز کا شوہر سوبا ریڈی دائمی جگر کی بیمار میں ملوث ہوا تو شریک حیات سے دیکھا نہ گیا اور اس نے اپنا جگر فوراََ دینے کا کہہ دیا تا کہ زندگی بھر شوہر کا ہاتھ پکڑ کر گزار سکے۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آنے والے اس واقعے میں گھر کے دیگر تمام افراد نے بھی اپنا جگر دینے کا ارادہ کیا تو کسی کو جگر ان کے جسم سے میچ نہیں ہو پایا مگر بیوی کا جگر ان کے جسم سے میچ ہو گیا تو پھر بیوی نے اپنے جسم کا یہ حصے دینے سے بالکل گریز نہ کیا اور اب یہ دونوں بالکل اچھے سے زندگی گزار رہے ہیں۔

شوہر ٹھیک ہو جائے تو میں گنجی ہو جاؤں گی :

بھارت کے مشہور ڈرامہ سٹار سورج تھاپر کو کورونا وائرس ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کے 70 فیصد پھیپھڑے بالکل خراب ہوگئے تھے، وہ مستقل ہسپتال میں تھے۔ سانس لینے کی تکلیف حد سے زیادہ بڑھ گئی تھی۔ اس دوران ان کی بیوی ٹرپتی نے منت مانگی تھی کہ اگر میرا شوہر بالکل ٹھیک ہو جائے گا تو میں گنجی ہو جاؤں گی۔

اور اپنے بالوں کو اپنے خدا کی خدمت میں عطیہ کر دوں گی جن کو بعد میں کسی کینسر کے مریض کو لگا دیئے جائیں تاکہ اس کا بھی بھلا ہو۔ ٹرپتی کے بال لمبے، گھنے اور سیاہ تھے۔ لیکن اپنے شوہر کی طبیعت ٹھیک ہونے پر انہوں نے اپنا سر منڈوالیا۔

سورج اور ٹرپتی کی پسند کی شادی ہوئی تھی۔ ان کی شادی 2012 میں ہوئی اور اب دو بیٹے بھی ہیں۔ اداکار سورج کی عمر 51 سال ہے جبکہ ان کی بیوی ٹرپتی ان سے کئی سال چھوٹی ہیں۔

یہ دونوں ایک ساتھ بھارتی ڈرامے میں کام کر رہے تھے، جہاں سورج کی جانب سے ان کو شادی کے لیے پیغام دیا گیا۔ ٹرپتی نے اس پروپوزل کو 4 سال بعد قبول کیا اور پھر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ٹرپتی اور سورج کی یہ محبت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی رشک کر رہے ہیں۔ ایسی منت کم ہی خواتین اپنے شوہروں کے لیے مانگتی ہیں اور ٹرپتی نے واضح مثال قائم کی ہے۔

بچپن سے لے کر آج تک محبت کا دعویٰ کرنے والی بیوی نے آج ثبوت دے دیا:

یہ بھی ایک عظیم خاتون اور بیوی ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کی جان محفوظ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ کراچی کی رہائشی خاتون اسماء نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے شوہر کو گردہ عطیہ کیا۔

اسماء کے شوہرعمر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ میں بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں تھا لیکن ایک طرف خوش بھی تھی کہ بچپن سے محبت کا دعویٰ کرنے والی میری بیوی نے بالآخر اپنے پیار کا ثبوت دے دیا۔

اسماء کے گردہ عطیہ کرنے کی وجہ سے اب سسرال میں ان کے لیے عزت اور پیار بھی بڑھ گیا ہے۔ اسماء اب گردہ عطیہ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔ دونوں میاں بیوی اب ایک گردے کے ساتھ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

25 سال سال زندگی میں شوہر کی خدمت کے علاوہ کچھ نہ کیا:

جب کسی بھی شوہر کی بیوی مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیتی ہے تو اس کی زندگی پھولوں جیسی کومل ہو جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ شیئر کر رہے ہیں جو معاشرے کی ان تمام عورتوں کیلئے پیغام ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں۔

یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر ریاض کا ہے جہاں گزشتہ 25 سال سے بیوی دن رات اپنے شوہر کی خدمت میں مصروف ہے کیونکہ اس کا شوہر بہت زیادہ بیمار ہے، بستر سے ہل نہیں سکتا۔ اب تو کھانا بھی اسے خوراک کی نالی سے دیا جاتا ہے۔ لیکن اس بیوی نے تو وفاو محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔

تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ عورت اسپتال میں غم و پریشانی کے عالم میں اپنے شوہر کے پاس ہی بیٹھی ہوئی، اس تصویر نے تو سوشل میڈیا پر ہلچل ہی مچا دی تھی۔ تصویر کے وائرل ہونے پر بیٹا ھتان العسلی کہتا ہے کہ میں نے ماں کے عالمی دن کے موقعے پر یہ تصویر شیئر کی جبکہ یہ تصویر 10 سال پرانی ہے۔

بیٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم 5 بہن بھائی ہیں اور والدہ سب کا خیال رکھتی ہیں مگر والد کی خدمت میں 25 سالوں تک انہوں نے کبھی ناغہ نہیں کیا جس پر اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ھتان جمال العسلی خود سیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ کیلئے کام کرتے ہیں۔

شوہر کو بچانے کیلئے اپنے جسم کا ہر حصہ عطیا کرو دوں گی:

ہر شوہر کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایسی بیوی ملے کہ ہر دم اس کا ساتھ نبھائے اسی طرح بیویوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے۔ ان خاتون نے اپنے شوہر کو جگر عطیہ کر کے سب ہی کو حیران کردیا تھا۔ ان کا تعلق سندھ کے ضلع مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ سے ہے۔

بھٹ شاہ میں رہنے والے محمد خان جگر کی بیماری میں مبتلا تھے، ان کی اہلیہ نے اپنے جگر کی پیوندکاری کروا کے شوہرکی جان بچائی، ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد میاں بیوی دونوں صحت مند تھے۔ واقعی ایسی مثال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

خاتون نے جگر عطیہ کرنے کے بعد وہ الفاظ کہے جن پر لوگ انہیں داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ جوڑے کی اولاد نہیں ہے، آپریشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر ہی سب کچھ ہے اگر شوہر کی جان بچانے کے لیے جسم کے سارے اعضا بھی عطیہ کرنا پڑے تو کردوں گی۔

Biwi Ne Jigar De Kar Jan Bacha Li

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Biwi Ne Jigar De Kar Jan Bacha Li and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Biwi Ne Jigar De Kar Jan Bacha Li to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   22501 Views   |   04 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ہندو شوہر کی جان مسلمان بیوی نے اپنا جگر دے کر بچالی ۔۔ وہ 5 ایشیائی بیویاں جو خاوند کے لیے بڑی قربانی دے کر عورتوں کے لیے مثال کیسے بن گئیں؟ دیکھیے

ہندو شوہر کی جان مسلمان بیوی نے اپنا جگر دے کر بچالی ۔۔ وہ 5 ایشیائی بیویاں جو خاوند کے لیے بڑی قربانی دے کر عورتوں کے لیے مثال کیسے بن گئیں؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہندو شوہر کی جان مسلمان بیوی نے اپنا جگر دے کر بچالی ۔۔ وہ 5 ایشیائی بیویاں جو خاوند کے لیے بڑی قربانی دے کر عورتوں کے لیے مثال کیسے بن گئیں؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔