کیا آپ کورونا کی نئی علامات سے واقف ہیں۔۔۔ کہیں آپ اس کا شکار تو نہیں یہ علامات اس وقت ہر گھر میں موجود ہیں

کورونا وائرس وہ وائرس ہے جس نے پوری دنیا کو اپنے خوف سے مفلوج کردیا تھا، اور اسکے بعد دنیا میں بہت سی چیزوں میں تبدیل آگئی، ابتداء میں اس کا شکار ہونے والےلوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ، لیکن پھر آہستہ آہستہ لوگوں میں یہ خوف کم ہوا اوراب وہ خوف اور وہ پریشانی نہیں رہی جو شروع میں کورونا کا نام سنتے ہیں پیدا ہو جاتی تھی۔ پہلے اس کی علامات میں سانس لینے میں دقت، خشک کھانسی، بخار اور جسم میں درد ، سونگھنے اور ذائقے کی حس کا چلا جانا اور کمزوری نمایاں علامت تھی ، لیکن اب تحقیق سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ اب اس کی علامات تبدیل ہو رہی ہیں اور اس کی نئی علامات میں گلے کی خراش، سر کا درد، ناک بند ہونا اور بلغمی کھانسی بھی اس کی علامات میں شامل ہوچکی ہیں۔

اس وقت برطانیہ میں اس پر کی گئی تحقیقات کے مطابق حالیہ کورونا کیسز کا شکار افراد میں پہلے سے مختلف علامات ظاہرہوئی ہیں۔ پہلے جس طرح کی علامات کورونا کا خاصہ تھیں اب وہ یکسر بدل گئی ہیں اور اب بلغمی کھانسی،ناک بہنا، سر کا شدید درد،اواز کا بدلنا، جسم میں پٹھوں میں بے انتہا درد، چکرآنا،اور بخاران علامات میں شامل ہیں۔ یہ 17 ہزار افراد پر تحقیق کے نتیجے میں نئی باتیں سامنے آئی ہیں۔

اس وقت شہر میں پھیلا ہوا وائرل انفیکشن بھی کم و بیش انہی علامات کے ساتھ موجود ہے، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ احتیاط کی جائے اور بہت زیادہ میل جول سے گریز کیا جائے۔ کیونکہ طبی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ اس میں کان کا درد، گلے کی خراش، سینے میں درد، سردی اور بخار جو کسی بھی دوسرے بخار میں بھی علامات ہو سکتی ہیں تحقیق کے مطابق اب کورونا کی بھی یہی علامات ہیں لیکن یہ ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا ہے یا عام وائرل انفیکشن۔

اسوقت کورونا کی چھ سے زائد اقسام سامنے آچکی ہیں۔ ان پر تحقیقات بھی جاری ہیں اور ہر روز نئی نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں، جس سے لوگوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسی طرح اومیکرون کی بھی نئی اقسام وجود میں آچکی ہیں، جو الگ الگ ممالک میں وہاں کے ماحول اور موسم کے مطابق اثر انداز ہو تی ہیں۔

اس وقت تقریباً ساری دنیا سے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوچکا ہے اور سب لوگ اپنی اپنی زندگیوں میں واپس لوٹ چکے ہیں، اب نہ پہلے کی طرح سماجی فاصلہ رکھا جاتا ہے، نہ ماسک کا باقاعدہ استعمال کیا جارہا ہے، نہ کھانے پینے ملنے جلنے میں کسی قسم کی کوئی احتیاط کی جارہی ہے، ایسے میں شہر میں پھیلنے والے بخار اور وائرل انفیکشن کی اگر علامات کا جائزہ لیں تو وہ یہی سب علامات نظر آتی ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم جس کو عام بخارسمجھ رہے ہیں وہ کورونا وائرس ہی ہو۔ اس لئے احتیاط اس وقت سب سے بہتر علاج ہے۔ اپنے ساتھ اپنے آس پاس کا بھی خیال رکھیں اور اگر بخار یا بتائی گئی دوسری علامات میں سے کوئی علامات ظاہر ہورہی ہیں تو اپنے گھر والوں سے فاصلہ رکھیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ لاعلمی میں ان کو بھی کورونا میں مبتلا کر بیٹھیں۔

Corona Virus Ne Nai Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Corona Virus Ne Nai Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Corona Virus Ne Nai Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3242 Views   |   20 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ کورونا کی نئی علامات سے واقف ہیں۔۔۔ کہیں آپ اس کا شکار تو نہیں یہ علامات اس وقت ہر گھر میں موجود ہیں

کیا آپ کورونا کی نئی علامات سے واقف ہیں۔۔۔ کہیں آپ اس کا شکار تو نہیں یہ علامات اس وقت ہر گھر میں موجود ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کورونا کی نئی علامات سے واقف ہیں۔۔۔ کہیں آپ اس کا شکار تو نہیں یہ علامات اس وقت ہر گھر میں موجود ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔