سفید چنے بیماریوں سے بچاو کا سستا ترین ذریعہ ! لیکن کیسے؟

سفید چنوں کی بات کی جائے تو اِن کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے اکثر لوگ اِن چنوں کی چاٹ بناکر کھاتے ہیں تو کوئی اُبلے ہوئے انڈوں اور آلو کے ساتھ سفید چنوں کا سالن پکاتا ہے اور کچھ لوگ تو سفید چنوں کا پلاؤ بھی بناتے ہیں۔
چنا وٹامن سے بھرپور غذاہے اور یہ کئی طبی فوائد رکھتا ہے جب کہ اس میں فولاد ، وٹامن بی 6، میگنیشم ، پوٹاشیم اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔

سفید چنوں کے فوائد:

چنا وزن کم کرنے کے لیے :

چنے میں ریشہ (فائبر) اور پروٹین کثیر مقدر میں ملتے ہیں ، پھر اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے ۔ اسی بنا پر چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذاہے ، تحقیق کے مطابق جو خواتین و حضرات دو ماہ تک چنے کو اپنی بنیادی غذا رکھتے ہیں ان کا وزن 8پونڈ تک کم ہوجاتاہے ۔

چنا نظام ہضم کے لئے مفید :

چنے میں ریشے کی کثیر مقدار اُسے نظام ہضم کے لیے بھی مفید ہے ۔ یہ ریشہ آنتوں کے جراثیم (بیکٹیریا) کو مختلف مفید تیزاب مہیا کرکے انہیں قوی بناتا ہے ۔ نتیجتاً وہ آنتوں کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور انسان قبض و دیگر تکلیف دہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔

چنا کولیسٹرول کی مقدار کو قابو میں رکھتا ہے :

چنا اپنے مفید غذائی اجزاء کی بدولت فطری انداز میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں ،چنے میں فولیٹ اور میگنیشم کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ وٹامن خون کی نالیوں کو طاقتور بناتے اور انہیں نقصان پہنچانے والے تیزاب ختم کرتے ہیں ۔ نیز اس کے کھانے سے دل کا دورہ پڑے کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے ۔

چنا گوشت کا نعم البدل :

چنے کو گندم کی روٹی کے ساتھ کھایا جائے تو انسان کو گوشت یا ڈیری مصنوعات جتنی پروٹین ملتی ہے ۔

چنا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید :

چنے اور دیگر دالیں کھانے والے ذیابیطس ٹو کا شکار نہیں ہوتے کیونکہ ان میں زیادہ ریشہ اور کم گلائسیمک انڈکس ہوتے ہیں جس کے باعث ان میں موجود کاربوہائیڈریٹ آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں ، اس عمل کی وجہ سے خون میں شکر کی مقدار ایک دم اوپر نیچے نہیں ہوتی بلکہ متوازن رہتی ہے ۔

چنا توانائی میں اضافے کا سبب بنتا ہے :

چنے میں شامل فولاد میگنیز انسانی قوت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اسی لیے چنا حاملہ خواتین اور بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے بڑی مفید غذا ہے اور یہ انہیں مطلوبہ غذائیت فراہم کرتا ہے ، چنا ہڈیو اور سرطان جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

Sufaid Channa Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Channa Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Channa Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10189 Views   |   21 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

سفید چنے بیماریوں سے بچاو کا سستا ترین ذریعہ ! لیکن کیسے؟

سفید چنے بیماریوں سے بچاو کا سستا ترین ذریعہ ! لیکن کیسے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سفید چنے بیماریوں سے بچاو کا سستا ترین ذریعہ ! لیکن کیسے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔