کیا اے سی کی ٹھنڈی ہوا ہماری صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں

گرمی کا موسم ہے اور اس موسم میں کچھ لوگ پنکھوں کا ہی استعمال کرتے ہیں اور کچھ ائیر کنڈیشن میں رہنے کے عادی ہوتے ہیں یہاں تک کہ گرمی کے موسم میں آفس، ہوٹلز، اسپتال، اور گاڑیوں میں بھی اے سی کا استعمال ہی کیا جاتا ہے۔
اکثر لوگوں کو ماننا ہے کہ اے سی گرمی سے بچنے کے لئے بہترین زریعہ ہے اور کئی کی اس بارے میں مختلف رائے ہیں، کچھ لوگ اے سی میں رہنے سے پرہیز کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اے سی میں رہنا صحت کے لئے ٹھیک نہیں۔
آج ہم اس ہی پر بات کریں گے کہ آخر اے سی صحت کے لئے ٹھیک ہے یا نہیں اور ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں تو چلیں پھر تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو بھی اس سوال کا جواب مل جائے جس نے سب کو اُلجھا رکھا ہے۔

کیا ائیر کنڈیشن کا استعمال صحت کے لئے ٹھیک ہے؟

تو آخر اس سوال کا جواب مل ہی گیا، ماہرین کے مطابق انسانوں کو شدید گرمی کے موسم میں ائیر کنڈیشن کا استعمال کرنا کسی صورت صحت کے لئے خطرناک نہیں ہے، جی ہاں آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی مگر اے سی سے آنے والی ٹھنڈی ہوا آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
البتہ ہماری اپنی کی ہوئی چند غلطیاں ہمیں نقصان پہنچاتی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اے سی کی وجہ سے ہم بیمار ہو گئے ہیں۔

ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟

اے سی کا کام ہے گرم ہوا کو ٹھنڈا کر کے ہم تک پہنچانا اور کمرے کے درجہ حرارت کو کم کر کے اسے ٹھنڈا کرنا، لیکن اگر ہم ضرورت سے زیادہ ہی کمرہ ٹھنڈا کر لیں گے تو ظاہر ہے کہ یہ ہمارے لئے ٹھیک نہیں، ہمیں چاہیئے کہ ہم اے سی کو اس درجہ حرارت پر رکھیں جس پر ہمیں گرمی نہ لگے اور کمرہ ہلکا ٹھنڈا رہے تاکہ گرمی کا احساس نہ ہو۔
دوسری غلطی ہم یہ کرتے ہیں کہ یا تو نہا کر اے سی میں بیٹھ جاتے ہیں، یعنی جسم ٹھنڈا ہوتا ہے اور اے سی کی ٹھنڈا ہوا سے مزید ٹھنڈا ہو جاتا ہے، یا پھر ہم باہر سے شدید دھوپ اور گرمی سے آ کر فوری ٹھنڈے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ جاتے ہیں اور اے سی ہوا براہِ راست لینے کے لئے بلکل اس کے سامنے آ جاتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارا جسم ٹھنڈا گرم ہونے کی وجہ سے بیمار ہو جاتا ہے اور پھر ہم ذمہ دار اے سی کو ٹھہراتے ہیں۔
تو اب سے ائیر کنڈیشن ضرور استعمال کریں مگر تھوڑا احتیاط سے کیونکہ ہر چیز فائدہ تو دیتی ہے مگر ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے نقصان بھی متوقع ہوتا ہے۔

Ac Ki Hawa Nuqsan Deh To Nhe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ac Ki Hawa Nuqsan Deh To Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ac Ki Hawa Nuqsan Deh To Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2167 Views   |   06 Jun 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

کیا اے سی کی ٹھنڈی ہوا ہماری صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں

کیا اے سی کی ٹھنڈی ہوا ہماری صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا اے سی کی ٹھنڈی ہوا ہماری صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔