ناف میں تیل لگانے کے کیا فائدے ہیں؟ اگر آپ جان جائیں تو کبھی بھی تیل لگانا نہیں بھولیں گے

اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو بخار، نزلہ و زکام، ہڈیوں میں درد یا قبض جیسی بیماری رہتی ہے اور علاج کے باوجود ٹھیک نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ بھی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے باوجود بھی فائدہ نہ ہورہا ہو تو ہماری بتائی گئی ان ٹپ کو ضرور آزمائیں اور ان کے اس کے استعمال کے بعد آپ کو خود ہی واضح فرق محسوس ہوگا۔

اس کے لیے آپ کو صرف اپنی ناف میں تیل لگانا ہے۔ جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے۔

بخار

بخار چاہے بچوں کو ہو یا بڑوں کو ایسی صورت میں گھر میں موجود کوئی بھی تیل روز رات سونے سے قبل روئی کی مدد سے ناف پر لگائیں جلد فائدہ ہوگا۔

ہڈیوں کے درد کے لیے

وہ تمام لوگ جن کو ہڈیوں میں درد رہتا ہے یا عمر زیادہ ہونے کے باعث گھٹنوں، جوڑوں وغیرہ میں درد رہتا ہے تو ایسے افراد تل کا تیل ناف پر لگانے کی عادت بنالیں۔

ہاضمہ، قبص وغیرہ کے لیے مفید

گھی ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اس کو ہلکا گرم کرلیں اور ناف پر لگائیں اس سے آپ کی قبض کی شکایت دور ہوتی ہے اور آپ کو ہاضمہ صحیح رہتا ہے۔

نزلہ و زکام کے لیے مفید

اگر آپ کو نزلہ و زکام ہے تو ایسی صورت میں ناف پر زیتون کا تیل لگانا نہایت مفید ہے۔

ایکنی

اکثر خواتین و مرد حضرات کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے جس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ اگر آپ بھی ایکنی سے پریشان ہیں تو نیم کا تیل لیں اور ناف پر روز رات سونے سے قبل لگائیں اس سے ایکنی کنٹرول ہوجائے گی۔

چہرے کو چمکدار بنائے

بادام کا تیل ناف میں لگانے سے جلد چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے اور اس پر تازگی آجاتی ہے۔

گھٹنوں کے درد کے لیے معاون

جن افراد کے گھٹنوں میں بہت درد رہتا ہو وہ روزانہ رات کو سونے سے قبل 3 قطرے کیسٹر آئل کے ناف پر ٹپکا لیں درد میں جلد آرام آجائے گا۔

سستی اور تھکن دور کرنے کے لیے

اگر آپ کو سستی اور تھکن زیادہ محسوس ہوتی ہے تو سرسوں کا تیل ناف پر لگانے سے سستی اور تھکن دور ہوجاتی ہے اور اس سے آپ کو سکون محسوس ہوگا۔

خشک ہونٹ اور پکی ہوئی ناک کے لیے

اگر نزلے سے ناک پک رہی ہو یا ہونٹ خشک رہتے ہوں تو روزانہ رات کو ناف پر پیٹرولیم جیلی لگائیں اس سے خشک ہونٹ کا مسئلہ یا پھر ناک کا مسئلہ بھی چند دن میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔

Naaf Mein Tel Dalne Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naaf Mein Tel Dalne Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naaf Mein Tel Dalne Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2594 Views   |   11 Aug 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

ناف میں تیل لگانے کے کیا فائدے ہیں؟ اگر آپ جان جائیں تو کبھی بھی تیل لگانا نہیں بھولیں گے

ناف میں تیل لگانے کے کیا فائدے ہیں؟ اگر آپ جان جائیں تو کبھی بھی تیل لگانا نہیں بھولیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناف میں تیل لگانے کے کیا فائدے ہیں؟ اگر آپ جان جائیں تو کبھی بھی تیل لگانا نہیں بھولیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔