سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے ایسے آسان ٹوٹکے جو آپ کے اپنے باورچی خانے میں موجود ہیں

سر کے بالوں کا سفید ہونا عمر رسیدہ ہونے سے تعبیر کیا جاتا ہے مگر بالوں کی سفیدی کی وجہ ہمیشہ عمر نہیں ہوتی ہے بلکہ بعض اوقات صحت کے کچھ مسائل کے سبب بھی عمر سے قبل ہی بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں -

سر کے بالوں کے جلدی سفید ہونے کی وجہ عمر سے قبل بالوں کے سفید ہونے کی وجوہات کچھ اس طرح سے ہیں

• دائمی نزلہ زکام
• ٹائفائيڈ یا معیادی بخار
• ہارمون کے نظام میں خرابی خاص طور پر تھائی رائيڈ اور پچیوٹری گلینڈ میں خرابی
• جسم میں فولاد ، آيئيوڈين اور دیگر معدنیات اور وٹامن کی کمی

سر کے سفید بالوں کو کالا کرنے کے گھریلو طریقے

1: مہندی اور کافی کا استعمال

مہندی بالوں کے لیے ایک بہترین کنڈیشنر ثابت ہوتی ہے اور اس کا استعمال بالوں کو رنگنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے مگر اس کی سرخی ہر انسان پسند نہیں کرتا ہے- اس وجہ سے ایک کپ کافی بنا کر اس میں مہندی بھگو دی جائے تو اس کو بالوں پر لگانے سے بالوں کی رنگت قدرتی سیاہ ہو جاتی ہے جو کہ بالوں کو مصنوعی رنگوں کی طرح نقصان بھی نہیں پہنچاتا ہے اور ان کے لیے مفید بھی ہوتا ہے-

2: ریٹھے اور شکاکائی

دس سے بارہ ریٹھے اور تین سے چار شکاکائی کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو لیں اور صبح اس کو ایک جوش دے دیں اس کے بعد چھان کر محلول کو بطور شیمپو استعمال کریں اس سے بھی بال قدرتی طور پر سفید سے سیاہ ہو جائيں گے اور لمبے اور گھنے بھی ہو جائيں گے-

3: لیموں اور کیسٹر آئل

لیموں کے رس اور کیسٹر آئل کو ہم وزن لے لیں اور اس سے سر کے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں اور اس کے بعد ریٹھے اور شکاکائی کے محلول کو بطور شیمپو استعمال کرتے ہوۓ سر دھو لیں کچھ ہی دنوں میں بالوں کی قدرتی رنگت لوٹ آئے گی-

4: چائے کی پتی اور نمک

ایک کپ پانی میں دو چمچ چائے کی پتی کو اچھی طرح ابال لیں اور اس میں ایک چمچ نمک شامل کر لیں ٹھنڈا ہونے پر اس کا بالوں پر اچھی طرح مساج کر لیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں اس سے بھی بالوں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے-

5: آملہ کا استعمال

دس سے بارہ آملہ ایک کپ پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح چھان لیں اور اس محلول کو شیمپو کرنے کے بعد گیلے بالوں پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور اس کے دس منٹ بعد سادہ پانی سے دھو لیں کچھ ہی دنوں میں سفید بال قدرتی طور پر سیاہ ہو جائيں گے-

Sufaid Balon Ko Kala Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sufaid Balon Ko Kala Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Balon Ko Kala Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   21817 Views   |   02 Apr 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے ایسے آسان ٹوٹکے جو آپ کے اپنے باورچی خانے میں موجود ہیں

سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے ایسے آسان ٹوٹکے جو آپ کے اپنے باورچی خانے میں موجود ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے ایسے آسان ٹوٹکے جو آپ کے اپنے باورچی خانے میں موجود ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔