تخم بالنگا کے 10 ناقابل یقین فوائد

تخم بالنگا :
اس خوشبودار بیج کے فوائد بے شمار ہیں ۔ گرمی کی شدت کو کم کرنے اور جسم کا درجہ حرارت معتدل رکھنے میں انتہائی پُراثر ہے ۔
تخم بالنگا کے فوائد :
۱۔ اس میں دودھ کے مقابلے پانچ گنا زیادہ کیلشیم اور تازگی کے اجزاء پائے جاتے ہیں ۔
۲۔ اس میں دودھ کے مقابلے پانچ گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہے ۔
۳۔ یہ پوٹاشیم اومیگا تھری سے بھرپور ہے۔
۴۔ آرتھرائٹس کے درد میں آرام دیتا ہے ۔
۵۔ نیند کو بہتر بنانے کا معاون ہے ۔
۶۔ مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت کرتا ہے۔
۷۔ خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے۔
۸۔ آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۹۔ مدافعتی نظام کو مزید طاقت فراہم کرتا ہے۔
۱۰۔ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔


تخم بالنگا کا شربت بنانے کی ترکیب :
اجزاء:
لیموں ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
روح افزاء ۔۔۔۔۔۔تین چمچے
پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک لیٹر
تخم بالنگا ۔۔۔۔۔۔۔آدھ کپ پانی میں بھگوئے ہوئے
گڑ /شکر ۔۔۔۔۔۔آدھ کپ

ترکیب :
گڑ کی شکر کو پانی میں حل کرلیں ۔
پھر روح افزاء تخم بالنگا اور لیموں کا رس شامل کرلیں ۔ فریج میں رکھ کر خود بھی استعما ل کریں اور دوسروں کو بھی پلائیں ۔

نوٹ :
ذیابیطس کے مریض معالج کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں ۔
تخم بالنگا کے شربت یا آئسکریم اور فالودے کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
انتہائی فرحت بخش اور مفرِح قلب ہے ۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5378 Views   |   05 Jun 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about تخم بالنگا کے 10 ناقابل یقین فوائد and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (تخم بالنگا کے 10 ناقابل یقین فوائد) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.