ربیکا باجی سحری میں 2 پراٹھے بنانے کے لیے اتنا تیار ہوئیں ۔۔ ٹک ٹاکر ربیکا کے رمضان وی لاگز پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

ٹک ٹاکر ربیکا اپنے اضافی میک اپ اور حد سے زیادہ سٹائلنگ کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اکثر یہ اپنی والدہ کے ساتھ نظر آتی ہیں دونوں کپڑے بھی ایک جیسے پہنتی ہیں ان کو دیکھ کر لوگ ان کو ربیکا باجی کہنے لگے ہیں۔ یہ آئے روز کبھی کسی برائیڈل شوٹ میں مصروف ہوتی ہیں تو کبھی نت نئے ڈیزائن کے کپڑے اور مختلف وی لاگز بنا کر اپنے فالوورز کو کمنٹس کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ جہاں ان کو چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں ہے وہیں تنقیدی نگاہ رکھنے والے بھی کم نہیں ہیں۔

آج کل ربیکا رمضان وی لاگز بنا رہی ہیں جن میں یہ اپنی والدہ جیسے کپڑے پہن کر اور اس قدر میک اپ کرکے سحر و افطار کی ویڈیوز بنا رہی ہیں کہ صارفین بھی اب تو ان کا مزاق بنانے لگے ہیں۔

پہلی سحری پر ربیکا نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر آلو کے پراٹھے اور بھرتا بنایا تھا جس کا سکرین شاٹ میمز کی نظر ہوگیا۔ صارفین کہہ رہے ہیں کہ اتنا تو ہم شادی میں تیار نہیں ہوتے جتنا یہ سحری میں 2 پراٹھے بنانے کے لیے ہوئی ہے تو کسی نے کہا کہ اس کے پاس اتنا فارغ وقت ہوتا ہے یہ رمضان میں وی لاگز بنانے کے علاوہ کوئی دینی مصروفیت بھی رکھتی ہے یا نہیں؟ اس کی والدہ بھی اس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں وہیں کچھ لوگ اس کی ہر ویڈیو میں والدہ کے ساتھ پر تعریف بھی کرتے ہیں کہ یہ ایک اچھا اور مضبوط رشتہ ہے کہ ماں کو بیٹی کی ہر چیز سے متعلق معلومات ہیں۔

Sehri Ke Liye Itna Tayar Hui

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sehri Ke Liye Itna Tayar Hui and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehri Ke Liye Itna Tayar Hui to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3070 Views   |   30 Mar 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

ربیکا باجی سحری میں 2 پراٹھے بنانے کے لیے اتنا تیار ہوئیں ۔۔ ٹک ٹاکر ربیکا کے رمضان وی لاگز پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

ربیکا باجی سحری میں 2 پراٹھے بنانے کے لیے اتنا تیار ہوئیں ۔۔ ٹک ٹاکر ربیکا کے رمضان وی لاگز پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ربیکا باجی سحری میں 2 پراٹھے بنانے کے لیے اتنا تیار ہوئیں ۔۔ ٹک ٹاکر ربیکا کے رمضان وی لاگز پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔