دماغ میں خون کی روانی تیز کرنے والی سردیوں کی خاص سبزی.. جانیں ہرے لہسن کے انوکھے فائدے اور اسے لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا طریقہ

سردیوں میں ملنے والا ہرا لہسن ایسی سبزی ہے جو زائقے کے علاوہ صحت کے لئے بے حد مفید ہے. کسی تیز اثر دعا کا کام دکھانے والی یہ سبزی اپنے اندر کون سے فائدے چھپائے ہے اور اسے کس طرح ہم سال بھر کے لئے اپنے گھر میں محفوظ رکھ سکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں

ذیابطیس، کولیسٹرول، بلڈ پریشر جیسی دائمی بیماریوں میں سبز لہسن کھانا بہت فائدہ مند ہے . ہرا لہسن بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے ساتھ ساتھ خراب کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے.

ہرے لہسن میں موجود ایک خاص قسم کا سلفر جسے Allicin پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے جس سے جسم میں موسمی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے. موسمی نزلہ زکام سے بچنے کے لیے اس کو سوپ میں ضرور ڈالیں.

ہرا لہسن اینٹی بیکٹریل اور غیر سوزشی خوبیوں سے مالا مال ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کت درد، اعضا کی سوزش، انفیکشن، سانس کی بیماریاں وغیرہ میں آرام ملتا ہے.

ہرے لہسن میں پولی سلفائیڈ اور میگنیز جیسے منرل پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لئے بھی مفید ہیں.

ہرے لہسن کی سب سے بہترین خوبی یہ ہے کہ یہ انسانی دماغ کے لئے بہترین ہے. ہرا لہسن دماغ میں خون کی روانی کو تیز اور بہتر کرتا ہے اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسائیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو یاداشت کو بہتر بناتے ہیں، لہسن کھانے والوں کا دماغ دیگر افراد کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔

ہرا لہسن اینٹی سیپٹیک خصوصیات بھی رکھتا ہے جس کی وجہ سے زخم خراب نہیں ہوتے اور تیزی سے بھر جاتے ہیں.

ہرے لہسن کو سال بھر محفوظ رکھنے کے لئے انھیں دھوئے بغیر پھیلا کر کسی صاف کپڑے سے اچھی طرح پونچھ لیں. تمام ہرے لہسن کو باریک چاپ کر لیں. اب ایک بڑی ٹرے یا پلیٹ میں ٹشو بچھا کر لہسن کو اس پر بچھا دیں اور پلاسٹک کی شیٹ کو ٹرے پر سختی سے باندھ کر ٹرے فریزر میں رکھ دیں. 2 دن بعد نکالیں اور جمے ہوئے لہسن کو ائیر ٹائیٹ بیگ میں بھر کر دوبارہ فریز کردیں.

Benefits And Tips To Save Green Garlic For Longer Time

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits And Tips To Save Green Garlic For Longer Time and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits And Tips To Save Green Garlic For Longer Time to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1349 Views   |   14 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

دماغ میں خون کی روانی تیز کرنے والی سردیوں کی خاص سبزی.. جانیں ہرے لہسن کے انوکھے فائدے اور اسے لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا طریقہ

دماغ میں خون کی روانی تیز کرنے والی سردیوں کی خاص سبزی.. جانیں ہرے لہسن کے انوکھے فائدے اور اسے لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دماغ میں خون کی روانی تیز کرنے والی سردیوں کی خاص سبزی.. جانیں ہرے لہسن کے انوکھے فائدے اور اسے لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔