کیا آپ بھی استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹہرئیے! جانئیے مہنگائی کے اس دور میں صرف کارن فلور سے اپنے تیل کو دوبارہ نیا بنانے کا آسان طریقہ

کھان پکانے کے لئے تیل کا استعمال تو ہر گھر کی ضرورت ہے۔ لیکن اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی چیز کو تلنے کے لئے کڑھائی بھر تیل نکالتے ہیں اورجب کام ہو جاتا ہے تو پھر وہ تیل بار بار استعمال ہوتا ہے اور بار بار استعمال سے وہ کالا بھی ہو جاتا ہے اور اس میں تلی ہوئی چیزوں کے ذرات اس کو اور گندا کردیتے ہیں۔ ایسے میں تیل کو پھینکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ۔ مہنگائی کے اس دور میں چیزوں کا ضیاں خاص کر تیل جو کہ اچھا خاصا مہنگا ہے ہمارے لئے اس کو پھینکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی لئے ہم آپ کے لئے تیل کو دوبارہ نیا بنانے کی ایک بہت آسان اور شاندار ٹپ لے کر آئے ہیں جس سے آپ چند منٹوں میں ہی اپنے تیل کو بالکل صاف اور نقصان دہ اجزاء سے پاک کر لیں گی۔

٭سب سے پہلے آپ کا تیل جس برتن میں ہے اس کو دوبارہ چولہے پر چڑھادیں۔
٭میڈیم آنچ رکھیں۔
٭جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو ایک پیالی میں 3 کھانے کے چمچ کارن فلور زرا سے پانی کے ساتھ گھول لیں۔
٭اب گرم ہوتے تیل میں ہاتھ نیچے کرکے آہستگی سے یہ گھولا ہوا کارن فلورڈال دیں۔ تاکہ چھینٹیں نہ اڑیں۔
٭کارن فلور ڈالنے کے بعد چلانا نہیں ہے۔ اسے ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ وہ پھیل کر روٹی جیسی شکل اختیار کر لے گا۔
٭اس کارن فلور کو تیل میں پکنے دیں، تیل کی ساری گندگی اور ایکسٹرا ذرات اس کارن فلور پر چپکتے جائیں گے۔
٭چند ہی منٹوں میں آپ دیکھیں گی کہ تیل کا رنگ صاف ہوتا جا رہا ہے۔ اوراس میں موجود سارے کھانے کے ذرات اور کالا پن اس کارن فلور کی روٹی میں چپک گیا ہے۔
٭ اب اس روٹی کو آہستگی سے کسی چمچے یا چمٹے وغیرہ کی مد د سے باہر نکال لیں، آپ کا تیل بالکل نئے جیسا صاف ہو چکا ہے، اس میں سے تمام نقصان دہ اجزاء اور ذرات اس کارن فلور نے جذب کر لئے ہیں۔
لیجئے صرف کارن فلورکے استعمال سے آپ کا تیل دوبارہ استعمال کے قابل ہو گیا ۔

Istemal Shuda Oil Ka Dobara Istemal

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Istemal Shuda Oil Ka Dobara Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Istemal Shuda Oil Ka Dobara Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   7799 Views   |   04 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

Wow! Zabardast boht achi tips share ki hai ... keep it up

  • Munawar, Lahore

کیا آپ بھی استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹہرئیے! جانئیے مہنگائی کے اس دور میں صرف کارن فلور سے اپنے تیل کو دوبارہ نیا بنانے کا آسان طریقہ

کیا آپ بھی استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹہرئیے! جانئیے مہنگائی کے اس دور میں صرف کارن فلور سے اپنے تیل کو دوبارہ نیا بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹہرئیے! جانئیے مہنگائی کے اس دور میں صرف کارن فلور سے اپنے تیل کو دوبارہ نیا بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔