دونوں بازو اور ٹانگیں کٹنے کے بعد بھی شادی کی ۔۔۔ ثناء داؤد کی بے مثال محبت کی داستاں، لیکن کیا اب دونوں کی طلاق ہوگئی؟

محبت وہی سچی ہوتی ہے جو ہر حال میں آپ کا ساتھ نبھائے، چاہے وقت اور حالات کچھ بھی ہو جائیں، مشکلات کتنی ہی کھڑی ہو جائیں لیکن محبت کبھی نہیں بدلتی۔ یہ صرف کتابی اور رومانوی باتیں نہیں ہیں بلکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی سچی محبت کی مثال ہیں۔

لاہور کے رہائشی داؤد صدیق اور ان کی بیوی ثناء ایک دوسرے سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ ان کی کہانی جان کر شاید آپ کو بھی یہی احساس ہوگا کہ ہر محبت کرنے والے کو ثناء کی طرح ثابت قدم رہنا چاہیئے تاکہ محبت کی عزت یہ معاشرہ بھی کرے۔ داؤد کہتے ہیں کہ ثناء میری دور کی رشتے دار ہے جو کہ مجھے خاندان کی ایک تقریب میں ملی، جہاں مجھے وہ اچھی لگی اور ہماری دوستی ہوئی، ہم دونوں کا ایک دوسرے سے رابطہ موبائل فون کی وجہ سے تھا، ہم ملتے تو نہیں تھے، ہاں البتہ میسج اور فون کال پر رابچے میں رہتے تھے۔ ثناء کی والدہ کا انتقال ہوچکا تھا، یہ اپنے ولاد اور بہن بھائیوں کے ساتھ رہتی تھی، مجھے ثناء کو دیکھتے ہی اس سے محبت ہوگئی تھی اور ثناء بھی مجھے پسند کرنے لگی تھی۔

ایک دن ثناء نے مجھ سے کہا کہ ہم کب ملیں گے؟ آپ آج ہی آ جاؤ مجھ سے ملنے، اس وقت میں بہت خوش ہوا، میں نہیں جانتا تھا کہ خوشی کو کن الفاظ میں بیان کروں۔

مجھے معلوم بھی نہیں تھا کہ میں ثناء سے ملنے جاؤں گا تو میرے ساتھ کیا حادثہ پیش آ جائے گا اور میں ہمیشہ کے لئے معذور ہو جاؤں گا۔ حادثہ کیسے ہوا؟ داؤد ثناء سے ملنے جا رہے تھے تو ان کے ہاتھ میں ایک لوہے کا ڈنڈا تھا، جس کو ان کے والد نے چھت پر رکھنے کے لئے کہا تھا، بہرحال داؤد کہتے ہیں کہ:

میں جوں ہی چھت کی طرف گیا، بجلی کے تاروں سے وہ ڈنڈا ٹکرایا جس سے مجھے ایک زوردار کرنٹ لگا اور اچانک دھماکہ ہوگیا، اور میں زمین پر جاکر پڑا اور میرا جسم جل گیا۔

لوگوں نے مجھ پر مٹی ڈالی تاکہ آگ بھجائی جا سکے، جس پر میں نے ان سے یہی کہا کہ مجھے یہاں سے باہر نکالو، میں تکلیف میں ہوں، مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا اور پھر بیہوش ہوگیا۔ ہوش آیا تو؟ داؤد بتاتے ہیں کہ: میں نیم بیہوشی میں تھا میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ مجھے تو ثناء سے ملنے جانا تھا اور اچانک آنکھ کھل گئی مگر جب مجھے ہوش آیا تو دیکھا کہ میں ایک بستر پر لیٹا ہوا ہوں، میرا پورا جسم سفید پٹیوں سے بھرا پڑا ہے، میرے چاچا نے مجھے بتایا کہ میرے ساتھ حادثہ ہوگیا ہے اور اس لئے میری ٹانگ اور بازو کاٹ دیئے گئے۔ میرے دل میں بس خیال آتے رہتے تھے کہ اب تو میں معزور ہو گیا ہوں، ثناء مجھے چھوڑ دے گی، وہ مجھ جیسے شخص کو کیوں پسند کرے گی، اب مجھے اپنی محبت کبھی نہیں ملے گی۔ ثناء کو کیسے پتہ چلا؟ ثناء کو جب داؤد نے کہا کہ ہاں میں ملنے آ رہا ہوں تو وہ اس کے انتظار میں فون کرتی رہی اور پھر داؤد کا فون مستقل بند ہوگیا، ثناء بتاتی ہیں کہ: داؤد میرے دور کے رشتے داروں میں سے تھا تو میں نے اپنے رشتے داروں سے اس کا پتہ نکلوایا تو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ ہوگیا ہے اور وہ ہسپتال میں ہے۔ مجھ سے رہا نہ گیا اور میں ہسپتال گئی تو مجھے کسی نے اس سے ملنے نہ دیا، لیکن میں چھپ کر داؤد کے کمرے میں گئی، اس کو دیکھا اور اس کے کان میں صرف اتنا کہا، تمہاری ثناء تمہارے پاس آگئی ہے، تمھیں کچھ نہیں ہوگا، ثناء تمہارا ہر حال میں ساتھ دے گی اور کچھ وقت بعد داؤد کو ہوش آگیا تھا۔

ثناء کے والد اس شادی کے خلاف تھے، جس کی وجہ سے ثناء نے اپنا گھر چھوڑ دیا، ایک ماہ اپنی قریبی خالہ کے گھر رہی اور داؤد کو فون کیا کہ اب میں تمھیں نہیں چھوڑ سکتی، میں تمہارے لئے سب کچھ چھور کر آئی ہوں، آپ مجھ سے شادی کرلو، میں آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گی، یوں دونوں کی شادی داؤد کے ماموں کے گھر پر ہوئی۔

داؤد کے گھر والے شادی کے لئے رضامند نہ تھے کیونکہ داؤد کی ایک ٹانگ اور دو بازو کٹ چکے تھے، ان کا خیال تھا کہ کسی بھی لڑکی سے داؤد کی شادی کرنا زیادتی ہے، مگر ثناء کی محبت نے ہر کسی کا دل مول لیا، اب ثناء داؤد کا ہر کام خود کرتی ہے، اس کے ساتھ خوش بھی ہے۔

یہ دونوں سوشل میڈیا سے کئی ماہ تک غائب تھے جس پر لوگوں نے سوال کیا کہ کہیں ان دونوں کی طلاق تو نہیں ہوگئی؟ کہیں ثناء نے اپنے معذور شوہر کو چھوڑ تو نہیں دیا لیکن ایسا کچھ نہیں ہے دونوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ہمارا یوٹیوب چینل کا کوئی مسئلہ تھی جس کی وجہ سے ہم آن لائن نظر نہیں آ رہے تھے لیکن اب ہم روزانہ اپنی ویڈیوز بنائیں گے اور اب داؤد کو مصنوعی ٹانگ بھی لگ چکی ہے۔

Mazoor Shohar Ko Biwi Chor Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mazoor Shohar Ko Biwi Chor Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mazoor Shohar Ko Biwi Chor Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   3158 Views   |   12 Oct 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

دونوں بازو اور ٹانگیں کٹنے کے بعد بھی شادی کی ۔۔۔ ثناء داؤد کی بے مثال محبت کی داستاں، لیکن کیا اب دونوں کی طلاق ہوگئی؟

دونوں بازو اور ٹانگیں کٹنے کے بعد بھی شادی کی ۔۔۔ ثناء داؤد کی بے مثال محبت کی داستاں، لیکن کیا اب دونوں کی طلاق ہوگئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دونوں بازو اور ٹانگیں کٹنے کے بعد بھی شادی کی ۔۔۔ ثناء داؤد کی بے مثال محبت کی داستاں، لیکن کیا اب دونوں کی طلاق ہوگئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔