Maaz Safdar Ne Apna Ghar Kyun Nahi Lia
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر معاذ صفدر اپنی خاندانی ویلاگز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ معاذ نے سوشل میڈیا پر سفر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا اور پھر یوٹیوب پر اپنے دلکش اور خالص گھریلو انداز کی وجہ سے لاکھوں دل جیت لیے۔ وہ اپنی اہلیہ صبا معاذ اور بیٹے باسل کے ساتھ خوبصورت زندگی گزار رہے ہیں اور جلد ہی ان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں معاذ صفدر نے اپنے والدین کے گھر سے علیحدگی اختیار کر لی اور ایک نیا کرائے کا گھر لے کر اُسے اپنے خوابوں کے مطابق تعمیر کروانا شروع کر دیا۔ لیکن جیسے ہی انہوں نے اس گھر کی جھلکیاں مداحوں کو دکھائیں، سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی – معاذ! اتنا خرچ کر رہے ہو، تو اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خرید لیتے؟
اپنے ایک وی لاگ میں معاذ نے بڑے پُراعتماد انداز میں مداحوں کو جواب دیا، میں گھر نہیں خریدنا چاہتا، کیونکہ مجھے ایک جگہ پر بند ہو کر نہیں رہنا۔ میں مختلف علاقوں کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کرائے کا گھر بھی میرے لیے ایک انویسٹمنٹ ہے، کیونکہ میں یہاں سے ویڈیوز بنا رہا ہوں، کانٹینٹ تخلیق کر رہا ہوں، اور آمدنی حاصل کر رہا ہوں۔ تین سال اگر میں یہاں رہتا ہوں تو ہر چیز کا بھرپور استعمال کروں گا، پھر چاہے سامان ساتھ لے جاؤں یا وہیں چھوڑ دوں، کوئی نقصان نہیں۔
معاذ صفدر کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ، جب پیسے کی کمی نہ ہو تو کرایہ دینا مسئلہ نہیں ہوتا۔ جبکہ دوسرے صارفین کا کہنا ہے کہ، کرائے کی زندگی غیر محفوظ ہوتی ہے اور ہر کسی کو ذاتی گھر کی خواہش ہونی چاہیے۔
لیکن معاذ صفدر نے یہ ثابت کر دیا کہ ہر کامیابی کا پیمانہ صرف ذاتی مکان نہیں ہوتا، بلکہ وژن، سوچ اور مقصد بھی اہم ہوتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maaz Safdar Ne Apna Ghar Kyun Nahi Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maaz Safdar Ne Apna Ghar Kyun Nahi Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.