چنے کی دال پیٹ میں گیس پیدا کرنے کا باعث ہوسکتی ہے اس کو پکانے سے قبل یہ ایک کام کر لیں جس سے اس کے فوائد میں بھی اضافہ ہوجائے اور گیس بھی نہ ہو

چنے کی دال کو دالوں میں ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے اس کو مختلف انداز میں پکایا جاتا ہے اور کافی لوگوں کی یہ ایک پسندیدہ خوراک ہوتی ہے- مگر بعض افراد اس کے کھانے کے باعث پیٹ میں گیس کے بننے سے پریشان ہو جاتے ہیں اس وجہ سے وہ اس کے استعمال سے پرہیز کرتے ہیں اور اس طرح وہ چنے کی دال کے صحت بخش فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں تو آج ہم اس کو پکانے کے کچھ ایسے طریقے بتائيں گے جس سے اس کے بادی کے اثر کو کم کیا جا سکتا ہے-

چنے کی دال کے پکانے کے طریقے جس سے پیٹ میں گیس کم بنے

1: چنے کی دال کے بادی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اس کو پکانے سے قبل پوری رات بھگو دیں اس سے اس کے وہ تمام منفی اثرات پانی میں بھیگے رہنے کے سبب ختم ہو جاتے ہیں اور یہ جلد ہضم ہو جاتی ہے اور گیس پیدا کرنے کا باعث نہیں بنتی ہے-

2: چنے کی دال کو پکانے کے دوران ادرک کا استعمال تھوڑا زيادہ کریں ادرک بادی کے اور گیس کے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے-

3: چنے کی دال کو پکانے میں جلد بازی مت کریں اس کو آرام سے اس وقت تک دھیمی آنچ پر پکائيں جب تک یہ اچھی طرح گل نہ جائے اس سے ایک جانب تو اس کے ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے اور دوسری جانب بادی کے اثرات بھی کم ہوتے ہیں-



4: گرم مصالحے کا استعمال
گرم مصالحے جو کہ دارچینی ، موٹی الائچی زیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں یہ تمام اجزا اور مصالحہ جات اس کے گیس پیدا کرنے کے اثرات کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں اور اس کو ہاضم بناتے ہیں-

چنے کی دال کے فوائد

چنے کی دال انسانی صحت کے لیے بیش بہا فوائد کی حامل ہوتی ہے جن میں سے کچھ یہاں بیان کیے گئے ہیں-
1: جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے اور اس کے ساتھ جسم میں موجود خون کی کمی کو ختم کرتی ہے-
2: خون میں سے شکر اور کولیسٹرول کے لیول کو کم کرتی ہے اس لیۓ ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہوتی ہے-
3: کیلشیم کی بڑی مقدار کے سبب آنکھوں ، ہڈيوں اور دانتوں کے لیے مفید ہوتی ہے-
4: قوت مدافعت کو بڑھا کر جلد کو چمکدار بناتی ہے اور عمر کے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے-
5: حاملہ خواتین اور پیدا ہونے والے بچے کی صحت کے لیے بہترین ہوتی ہے ان کو طاقت فراہم کرتی ہے-

Gass Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gass Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gass Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hassan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6661 Views   |   19 Mar 2021
About the Author:

Hassan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hassan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چنے کی دال پیٹ میں گیس پیدا کرنے کا باعث ہوسکتی ہے اس کو پکانے سے قبل یہ ایک کام کر لیں جس سے اس کے فوائد میں بھی اضافہ ہوجائے اور گیس بھی نہ ہو

چنے کی دال پیٹ میں گیس پیدا کرنے کا باعث ہوسکتی ہے اس کو پکانے سے قبل یہ ایک کام کر لیں جس سے اس کے فوائد میں بھی اضافہ ہوجائے اور گیس بھی نہ ہو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چنے کی دال پیٹ میں گیس پیدا کرنے کا باعث ہوسکتی ہے اس کو پکانے سے قبل یہ ایک کام کر لیں جس سے اس کے فوائد میں بھی اضافہ ہوجائے اور گیس بھی نہ ہو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔