Humaira Asghar Case Latest Update
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی موت نے ہر کسی کو افسردہ کر دیا ہے، مگر اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ یہ موت ایک طبعی حادثہ تھی، خودکشی یا کسی خوفناک سازش کا نتیجہ؟
خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، اور اب تک 63 افراد کی فہرست تیار کی جا چکی ہے جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پانچ افراد کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، مگر اصل سوالات اب بھی جواب طلب ہیں۔
ذرائع کے مطابق حمیرا شدید مالی دباؤ کا شکار تھیں۔ زندگی کے مشکل ترین لمحات میں انہوں نے اپنے قریبی رشتے داروں اور دوستوں سے رابطہ کرنے کی آخری کوشش کی۔ 7 اکتوبر کو انہوں نے واٹس ایپ پر 10 افراد کو ہیلو لکھ کر پیغام بھیجا، ان میں ان کے بھائی، سلمان، محسن، حسن، اور عمران بھی شامل تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ کسی نے پلٹ کر جواب نہ دیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ موت کے وقت حمیرا نے نائٹ سوٹ پہن رکھا تھا، ان کا کمرہ کئی سوال چھوڑ گیا واش روم میں گیلا کپڑا، خالی سگریٹ کا پیکٹ، استعمال شدہ فلٹر، اور پھٹے ہوئے کپڑے ملے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر کوئی دوا یا زہریلا مواد نہیں پایا گیا، لیکن ایک اور اہم بات، ان کے دونوں ہاتھ سینے سے چمٹے ہوئے تھے، جو عام موت کا منظر نہیں لگتا۔
ایک اور چونکا دینے والا انکشاف یہ بھی ہے کہ گھر سے ملازمہ کو بھی ہٹا دیا گیا تھا، جیسے کہ وہ اکیلے رہنا چاہتی ہوں، یا پھر کوئی تیاری ہو؟
جم ٹرینر نے بتایا کہ حمیرا روزانہ تین تین گھنٹے ورزش کرتی تھیں، جو اس بات کو بھی مشکوک بنا دیتا ہے کہ ایک فِٹ اور ایکٹو خاتون اچانک زندگی کو کیوں خیر باد کہے گی؟
کیا یہ صرف تنہائی کا دکھ تھا؟ یا پھر پیچھے کوئی چھپا راز ہے؟
یہ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی—ہر دن ایک نئی کڑی سامنے لا رہا ہے۔
کیا انصاف ملے گا؟ کیا حمیرا کی خاموش فریاد سنی جائے گی؟
مزید انکشافات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Humaira Asghar Case Latest Update and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Humaira Asghar Case Latest Update to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.