کیا آپ بھی سویا بین کو نظر انداز کرنے کی غلطی کر رہے ہیں؟جانیے یہ سپر فوڈ آپ کے جسم میں کس طرح تبدیلی لاتا ہے؟

سویابین پھلیوں کی قسموں میں سے ایک قسم ہے جسے سوئےبین بھی کہا جاتا ہے، سویابین کا تعلق مٹر کے خاندان سے ہے، سویابین کی افادیت کے سبب اس کی دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے۔ سویا بین اعلیٰ اور معیاری پروٹین پر مشتمل پھلی ہے، ان میں ضروری غذائی جزوامینوایسڈزپائے جاتے ہیں، چند سویابین پھلیاں ایسی بھی ہیں جن میں کیلشیم اور آئرن پایا جاتا ہے مثلاً چائینیز ٹوفو یا پھر کیلشیم فورٹیفائیڈ سویا ڈرنکس، سویابین کی پھلیوں میں فائبر، پروٹین، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، لوفیٹ، کولیسٹرول فری، لیکٹوزفری اوراومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی بھرپورمقدارمیں پایا جاتا ہے۔

سوکھے ہوئے سویا بین کے فوائد

نظام ہاضمہ میں بہتری کا سبب:

سویا بین کو پروٹین کا سب سے اہم اور خاص ذریعہ مانا جاتا ہے، جسم میں پروٹین کی کافی مقدارمیٹابولزم کی کارکردگی بہتر بنانے اور مجموعی طور پر جسمانی نظام کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

پروٹین کے حصول کا ذریعہ:

پروٹین انسانی جسم کے لیے ایک بہترین جزو ہے، جو جسمانی وزن میں کمی، مسلزاور خون کے خلیات کو بنانے اور ان کی مرمت کے لیے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔ ویجیٹیرین یا ویگن ڈائٹ پر عمل کرنے والے افراد کے لیے مناسب مقدار میں پروٹین کا حصول مشکل ہوجاتا ہے، ایسے میں گوشت، چکن، انڈوں، ڈیری مصنوعات اور مچھلی کے متبادل کے طور پر سویا بین پروٹین کی کافی مقدار فراہم کرتا ہے۔

دل کی صحت اور کولیسٹرول کے لیے مفید:

سویابین کوصحت بخش اور اَن سیچوریٹڈ فیٹس کا اہم ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے جو جسم سے مجموعی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ آپ کو ایتھیروسلی روسس( دل کی بیماری جس میں ایک غیر لچکدار مادہ دل اور اس کی شریانوں پرجمع ہو جاتا ہے) سے محفوظ رکھتا ہے، روزانہ 25 گرام سویابین کا استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ذیابطیس کو متوازن رکھتا ہے:

سویابین کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ سویا بین میں کاربوہائیڈریٹ کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے، اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ شوگر کی مقدار کو بڑھائے بغیر توانائی فراہم کرتے ہیں۔

ہڈیوں کی نشونما میں مفید:

سویا بین میں وٹامنز اور منرلز (کیلشیم، میگنیشیم، سلینیم، کاپر اور زنک) کی خاصی مقدار موجو د ہوتی ہے جو ہڈیوں کی نشوونما اور ان کی تعمیر و مرمت کے لیے لازمی قرار دیئے جاتے ہیں۔ یہ تمام عناصر آسٹیوٹروپک ایکٹیویٹی کے لیے بے حد ضروری قراردیئے جاتے ہیں۔ یہ غذائی اجزا نئی ہڈیوں کی تعمیراورموجود ہ ہڈیوں کی کارکردگی کو فعال بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

:خون جمنے کی بیماری

بعض لوگوں کے جسم میں خون کی روانی ایسی نہیں ہوتی جیسی ایک صحت مند انسان کے لیے ضروری ہے، اس کی وجہ سےاسے بے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سویا بین کا تیل جسم میں خون کو جمنے سے روکتا ہے اور جسم میں دوران خون کو فعال رکھتا ہے۔ سویا بین میں موجود آئرن کی مقدار جسم میں نئےخون کی پیداوارمیں اہم ثابت ہوتی ہے۔

:جلدی امراض میں مفید

سویا بین دیگر امراض کی طرح جلد کی بیماریوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اگر کوئی شخص ایگزیما یا جلد کی کسی اور بیماری میں مبتلا ہو تو ماہرین کے مطابق اس کو سویا بین کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، جلد کی سوزش اور حساسیت کے لیے سویا بین بہترین قدرتی علاج تصور کیا جاتا ہے۔

Soya Bean Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Soya Bean Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Soya Bean Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3219 Views   |   24 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

کیا آپ بھی سویا بین کو نظر انداز کرنے کی غلطی کر رہے ہیں؟جانیے یہ سپر فوڈ آپ کے جسم میں کس طرح تبدیلی لاتا ہے؟

کیا آپ بھی سویا بین کو نظر انداز کرنے کی غلطی کر رہے ہیں؟جانیے یہ سپر فوڈ آپ کے جسم میں کس طرح تبدیلی لاتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی سویا بین کو نظر انداز کرنے کی غلطی کر رہے ہیں؟جانیے یہ سپر فوڈ آپ کے جسم میں کس طرح تبدیلی لاتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔