Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain

اپنا ہربل کلینر خود بنائیں اور گھر چمکائیں

گھر کی صفائی ستھرائی کے لئے آج کل بے شمار کلینرز دستیاب ہیں جنہیں بیشتر خواتین اپنی خریداری کی فہرست میں ضرور شامل کرتی ہیں ۔ ان کلینرز کی مدد سے گھر کا فرش اور کاونٹرز وغیرہ صاف تو ہوجاتے ہیں لیکن چونکہ ان میں مختلف اقسام کے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں ، اس لئے یہ عموماً صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں ۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ گھر میں بلیچ جیسے کلینرز کے استعمال سے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی دمہ کی شکایت ہوجاتی ہے ۔ جبکہ کچھ کیمیکلز ایسے ہیں جن کے استعمال سے حساس جلد کی حامل خواتین مختلف قسم کی الرجیز میں مبتلاء ہوجاتی ہیں ۔

لہذا کیا یہ بہتر نہیں کہ آپ ہری بھری اور صحت بخش جڑی بوٹیوں اور گھریلو استعمال میں شامل بے ضرور قسم کی چیزوں سے اپنے کلینرز خود بنائیں ۔ اس طرح نہ صرف آپ کی صحت محفوظ رہ پائے گی بلکہ پیسوں کی بچت بھی ہوگی ۔

یہاں آپ کے لئے ہربل کلینرز بنانے کے دو طریقے پیش کئے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کا فرش ، کاونٹر ، اوون ، چولہے اور سلیب وغیرہ بخوبی صاف کرسکیں گی ۔

ہربل اسپرے :
ایک سے دو مٹھی بھر پودینہ ، لیونڈر کے پتے ، روزمیری اور لیمن گراس لے کر اچھی طرح کچل لیں ۔ اسپرے بنانے کے لئے ان تمام جڑی بوٹیوں کا موجود ہونا ضروری نہیں ، اگر ان میں سے کوئی ایک دستیاب نہ بھی ہوتو کوئی مضائقہ نہیں ۔ اس کے علاوہ جڑی بوٹیوں کی بجائے خشک پتیاں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں ۔

کچلی ہوئی جڑی بوٹیوں کے کھلے منہ کے ایک جار میں ڈالیں اور اوپر سے سفید سرکہ بھر دیں ، اب جار کو بند کرکے دو تین روز کے لئے رکھ دیں تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح یکجان ہوجائیں ۔ پھر جار میں سبزیاں نکال دیں اور محلول کسی اسپرے بوتل میں بھرلیں ۔

ہربل اسپرے تیار کرنے کا ایک اور طریقہ یہ کہ جڑی بوٹیوں کی بجائے پانچ سے دس ٹی بیگز سِرکے میں ڈال کر رکھ دیں ۔ پھر دو سے تین روز بعد انہیں نکال دیں اور محلول کو اسپرے بوتل میں بھر کر استعمال کریں ۔ کرسکیں گی ۔

یوکلپٹس فلورواش :
فرش کی صفائی کے لئے یہ محلول بنانے کی خاطر ایک چمچ یوکلپٹس آئل ، دوکھانے کے میتھائل اسپرٹ اور تقریباً پانچ لیٹر گرم پانی درکار ہوگا ۔ تمام اجزاء کو ایک بالٹی میں مکس کریں پھر پورے گھر میں اس محلول کا پونچھا لگائیں اور خشک ہونے دیں ۔

یوکلپٹس قدرتی اینٹی سیپٹک ہے اور اس میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے تیار کئے گئے فلورواش کو آپ گھر کے ہر کمرے کی صفائی میں استعمال کر سکتی ہیں ۔
تاہم صفائی کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کو پونچھا محلول میں بالکل گیلا نہ ہو بلکہ صرف نم ہو۔
مزید یہ کہ پونچھا لگانے سے پہلے فرش کو اچھی طرح ویکیوم کریں یا جھاڑو سے صاف کریں ۔
آپ نے دیکھاکہ گھرداری کے لئے صحت بخش طریقے اختیار کرنا مشکل نہیں اور ان کے فائدے بھی بے شمار ہیں ۔
لہذا اپنی روٹین کوتوڑتے ہوئے ان نئے طریقوں پر عمل کرکے ضرور دیکھیں ۔

Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain - Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain - We usually buy different kind of expensive home cleaners that’s usually not work as better as it should. However it is also quite difficult to choose the best one among the large number of home cleaners. Now you no need to waste your time and money because here we are guide to you that how to make a best homemade cleaner at home in a very economical price. So read this article and also share it with your friends.

Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Urdumaza  |   In Tips and Totkay  |   5 Comments   |   26837 Views   |   20 Nov 2017

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Urdumaza is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Urdumaza is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Ye websit to bht anmol hy

  • Faiza naseeb , Attock

V.nice website

  • maria, lahore

yes, ap k totkey aur article boht kar amad hoty hain

  • Sadaf Amjad, Sukkur

jab bhe koi tarkeeb batain pl ya guide kar diya karain ka ya saman kahan sa lain

  • ,

Boht zabardast tareeqa bataya gaya hai is se ghar bhi saaf r paiso ki bi bachat, plz ye bhi batain k khane k bartano se zang k se door krain ap ki boht mehrbani hogi ...

  • Madiha Sabir, Karachi

Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain

Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Apna Herbal Cleaner Khud Banai Or Ghar Chamkain سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔