موٹاپے کا شکار افراد اس سے موٹاپے سے جان چھڑانے کے لئے کئی جتن کرتے ہیں، لیکن اکثر یہ لوگ اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ آخر انہیں ایسا کیا کرنا ہے جس سے یہ آسانی سے وزن کم کر سکیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کے وزن کم کرنے کے لئے آپ کو ایسا کیا کرنا چاہیئے جس کو اپنا کر آپ با آسانی اپنا وزن تیزی سے کم کر سکتے ہیں۔
دراصل کرنا آپ کو یہ ہے کہ اپنے جسم سے روزانہ کی بنیاد پر کیلوریز کی مقدار کو کم کرنا ہے، لیکن کتنا اور کس طرح چلیں یہ بھی ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔
خواتین کے لئے:
اوسطا معمولی طور پر متحرک عورت جس کی عمر 26–50 سال ہو اسے اپنے وزن کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ 2 ہزار کیلوری کھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو انہیں ایک ہفتہ میں 1 پاؤنڈ (0.45 کلوگرام) وزن کم کرنے کے لئے ہر دن 1500 کیلوری کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
وہ خواتین جو بہت ایکٹو رہتی ہیں اور کم سے کم روزانہ 3 میل سے زیادہ پیدل چلتی ہیں انہیں اپنا وزن برقرار رکھنے کے لئے 2200 کیلوریز کا استعمال کرنا ہوتا ہے اور انہیں اپنا وزن کم کرنے کے لئے کیلوریز کی مقدار کو گھٹا کر ا700 کرنا ہوتا ہے۔
50 سال اور اس سے زائد کی خواتین کو اپنا وزن برقرار رکھنے کے لئے عمومی طور پر باقی خواتین سے کم یعنی 1800 کیلوریز کا استعمال کرنا ہوتا ہے جبکہ وزن کم کرنے کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے انہیں 1300 کیلوریز روزانہ استعمال کرنی ہو گی جس سے وہ اپنا وزن 1 پاؤنڈ ہر ہفتے کم کر سکتی ہیں۔
یاد رہے یہ مقدار حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے نہیں ہے۔
مردوں کے لئے
26 سے 45 سال تک کے مردوں کو اپنا وزن برقرار رکھنے کے لئے 2600 کیلوریز روزانہ کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ وزن گھٹانے کے لئے انہیں کیلوریز کے استعمال کو گھٹا کر 2100 کیلوریز روزانہ کا استعمال کرنا ہو گا جس سے وہ اپنا 1 پاؤنڈ وزن ہر ہفتہ کم کر سکتے ہیں۔
اس ہی طرح وہ مرد حضرات جو بہت زیادہ ایکٹو ہوتے ہیں اور روزانہ کم سے کم 3 میل سے زیادہ پیدل چلتے ہیں انہیں اپنا وزن برقرار رکھنے کے لئے 2800 سو سے 3000 تک کیلوریز کا روز استعمال کرنا ہوتا ہے جبکہ وزن کم کرنے کے لئے اس کی مقدار کو گھٹا کر 2300 سے 2500 کرنا ہوگا تاکہ ایک پاؤنڈ وزن ہر ہفتہ کم کیا جا سکے۔
کیلوریز کو کس طرح کم کیا جا سکتا ہے؟
کیلوریز دراصل توانائی کا پیمانہ ہے اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو زیادہ کیلوریز کا استعمال کریں اور اگر کم کرنا چاہتے ہیں تو جتنی ہو سکے کم کیلوریز استعمال کریں، اب اس کے لئے آپ کو ایسی غذاؤں کا استعمال چھوڑنا ہوگا جن میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوں جیسے چائے، کافی، تیل میں تلی ہوئی چیزیں پراٹھے میٹھا وغیرہ۔
وزن تیزی سے کم کرنے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟
وزن کو تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو کم سے کم کیلوریز والی غذائیں استعمال کریں، زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں، ایسے جوس اور ڈرنک کے استعمال سے گریز کریں جن میں چینی ہو، پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں، وزرش کریں اور ویٹ لفٹنگ کریں چکنائی کم سے کم استعمال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Kitni Calories Istemal Karni Chahye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Kitni Calories Istemal Karni Chahye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.