ویزا نہیں ملا تو کیا ہوا ۔۔ بھارتی لڑکے نے کراچی کی لڑکی سے آن لائن شادی کرلی، دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟

ھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے ایک نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے نکاح کیا جسے دونوں ممالک کے قاضیوں کی موجودگی میں انجام دیا گیا، اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکی کے خاندان والوں نے بھی شرکت کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویزا کے عمل میں پیچیدگیوں کی وجہ سے دونوں خاندانوں نے ورچوئل شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جب دلہن امینہ کو بھارت کا ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو دلہے ارباز نے فیصلہ کیا کہ شادی اس طرح انجام پانی چاہیے، بدھ کی رات منعقد ہونے والی تقریب تمام رسومات کے ساتھ مکمل ہوئی اور تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی۔ نکاح کی تقریب ہندوستان اور پاکستان کے قاضیوں نے کروائی، دونوں اطراف کے خاندان والوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

جودھ پور میں، دولہے کی فرمائش پر پوری شادی ایل ای ڈی اسکرینز پر دکھائی گئی، سول کانٹریکٹر محمد افضل کے چھوٹے بیٹے ارباز نے بتایا کہ وہ جلد ہی نئی نویلی دلہن کے بھارت میں داخلے کو یقینی بنانے کے لیے ویزا کی درخواست دیں گے ارباز کا کہنا ہے کہ ہمارے رشتہ دار پاکستان میں ہیں، یہ رشتہ داروں کے ذریعے طے شدہ شادی ہے، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ہم اسے آن لائن کرنے پر مجبور ہوئے۔ دلہے کا کہنا ہے کہ چونکہ ویزا حاصل کرنے میں کافی وقت لگے گا، اسی لیے ہم نے اسے عملی طور پر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ارباز کے مطابق یہ مکمل طور پر ارینج میرج ہے اور دونوں خاندان ایک دوسرے سے واقف بھی ہیں، ارباز کے خاندان کے ایک مرد کی امینہ کے خاندان کی عورت سے شادی ہو چکی ہے۔

Indian Boy Married Pakistani Girl Online

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Indian Boy Married Pakistani Girl Online and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Indian Boy Married Pakistani Girl Online to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   2009 Views   |   06 Aug 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ویزا نہیں ملا تو کیا ہوا ۔۔ بھارتی لڑکے نے کراچی کی لڑکی سے آن لائن شادی کرلی، دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟

ویزا نہیں ملا تو کیا ہوا ۔۔ بھارتی لڑکے نے کراچی کی لڑکی سے آن لائن شادی کرلی، دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ویزا نہیں ملا تو کیا ہوا ۔۔ بھارتی لڑکے نے کراچی کی لڑکی سے آن لائن شادی کرلی، دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔