قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی 4 غذائیں

ہر ایک کو اس کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد افراد تو سیکڑوں بلکہ ہزاروں روپے اسے چھپانے میں لگا دیتے ہیں اور وہ ہیں سر کے سفید بال۔ سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائے۔
تو اگر آپ کے بالوں میں چاندی جوانی میں ہی نمودار ہونے لگی ہے تو اس کی وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔
جی ہاں کچھ غذائیں بالوں میں سفیدی کو قبل از وقت نمودار کردیتی ہیں۔

چینی

چینی کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو بہت تیزرفتاری سے سفید کرسکتا ہے، اگر آپ کو چینی سے بنے پکوان کھانا بہت پسند ہیں تو بالوں کی سفیدی نمودار ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہئے اور یہ سفیدی ہمیشہ برقرار رہتی ہے کیونکہ یہ اس حصے کی عمر بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔ صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے۔

نمک

نمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، جن میں بالوں کی قبل از وقت سفیدی قابل ذکر ہے۔ 2300 ملی گرام نمک روزانہ سے زیادہ کھانا گردوں کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔

سافٹ ڈرنکس

یہ مشروبات بھی قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، یعنی ایسے مشروبات جو چینی، مصنوعی مٹھاس اور کلر سے بھرپور ہوتے ہیں، روزانہ کی مقدار میں ان کا استعمال یہ خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

کاپر سے دوری

جسم میں کاپر کی کمی بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے، یہ جز مشروم، جھینگوں، کلیجی، دالوں، بادام، خشک خوبانی، ڈارک چاکلیٹ اور سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔

Balon Ki Sufaidi Ka Bais

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ki Sufaidi Ka Bais and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ki Sufaidi Ka Bais to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2269 Views   |   04 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی 4 غذائیں

قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی 4 غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی 4 غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔