طلاق ہونے سے زندگی ختم نہیں ہوجاتی۔۔ نوین وقار نے شادی شدہ بیٹیوں کے ماں باپ کو کیا مشورہ دیا؟

“اب زمانہ بدل گیا ہے۔ پہلےکے دور میں رخصتی کے وقت بیٹی سے کہا جاتا تھا کہ اب تمھارا جنازہ ہی سسرال سے نکلے گا۔ ماں باپ کو یہ سوچنا چاہئیے کہ ان کی بیٹی کی زندگی طلاق سے زیادہ اہم ہے۔ انھیں چاہیے کہ بیٹیوں کی اس طرح تربیت کریں اور انہیں سمجھائیں کہ اگر انھیں سسرال میں عزت نہیں مل رہی یا ان پر کسی طرح کا تشدد ہورہا ہے تو ان کے پاس طلاق کا راستہ موجود ہے“

یہ کہنا ہے اداکارہ نوین وقار کا جنھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے طلاق کے موضوع پر گفتگو کی۔ نوین نے کہا کہ خواتین کو بھی یہ بات سمجھنی ہوگی کہ اگر طلاق کے بعد والدین بھی انہیں گھر میں رکھنے کو تیار نہیں تو انہیں اپنے راستے خود بنانے پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں ہر کسی کا نصیب لکھا ہوتا ہے اور ہر کسی کی زندگی میں وہی باتیں ہونا ہوتی ہیں جو ان کے نصیب میں لکھی جا چکی ہوتی ہیں، اس لیے لڑکیوں کو طلاق کے وقت یہ سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہیئے کہ اگر والدین نے بھی انہیں نہیں رکھا تو کیا ہوگا۔ جب اللہ انہیں اتنی بڑی مشکل سے نکالا ہے تو اسی نے ان کے مستقبل کے لئے بھی کچھ سوچا ہوگا۔

نوین کے مطابق پہلے ماں باپ اپنی بیٹی کو سسرال میںمرتا چھوڑ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ طلاق لے کر مت آؤ لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ اب طلاق لینا کوئی بڑی بات نہیں ہے نہ ہی کسی عورت کو ایسے رشتے میں رہنے کی ضرورت ہے جہاں عزت نہ مل رہی ہو یا اسے مارا پیٹا جاتا ہو۔

عورتوں کو طلاق کے بعد رونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اگرچہ علیحدگی یا رشتہ ٹوٹنا خوشی کی بات نہیں۔ یہ بہت تکلیف دہ عمل ہے لیکن خواتین کو سمجھنا ہوگا کہ طلاق ہوجانے پر زندگی یا دنیا کا اختتام نہیں ہوتا۔ نوین نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ڈرامے طلاق اور شادیوں پر ہی بنائے جاتے ہیں اور خواتین کو روتا ہوا دکھایا جاتا ہے جو کہ درست نہیں۔

Naveen Waqar Talking About Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naveen Waqar Talking About Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naveen Waqar Talking About Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7900 Views   |   06 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

طلاق ہونے سے زندگی ختم نہیں ہوجاتی۔۔ نوین وقار نے شادی شدہ بیٹیوں کے ماں باپ کو کیا مشورہ دیا؟

طلاق ہونے سے زندگی ختم نہیں ہوجاتی۔۔ نوین وقار نے شادی شدہ بیٹیوں کے ماں باپ کو کیا مشورہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طلاق ہونے سے زندگی ختم نہیں ہوجاتی۔۔ نوین وقار نے شادی شدہ بیٹیوں کے ماں باپ کو کیا مشورہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔