جسم درد کی چھٹی اب ہوگی ایلوویرا تیل سے۔۔۔ اس کو گھر میں بنانے کا طریقہ آپ بھی جان لیں

ایلوویرا آج کل ہر گھر کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے، کوئی کھانے میں استعمال کر رہا ہے تو کوئی اس کا جوس پینا پسند کر رہا ہے، کچھ خوبصورتی کو بڑھانے میں استعمال کررہے ہیں تو کچھ بالوں کو بڑھانے میں کیونکہ یہ آل ان ون حل ہے تمام مسائل کا۔ ایلوویرا میں وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور آنٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اس کو ہر طرح کے استعمال کے لئے مفید بناتی ہیں۔
آج سے پہلی ہم نے آپ کو اس کا جوس، لیپ، اور پانی کے ساتھ نگلنے یا جسم پر براہِ راست لگانے کے حوالے سے افادیت بتائیں ہیں۔ مگر آج ہم آپ کو ایلوویرا کا تیل گھر میں بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے تاکہ اس سے صرف آپ کی جلد بھی چمکدار بنے گی اور بال لمبے گھنے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے گھٹنوں کے درد کو بھی چٹکیوں میں بھگا دے گا۔

تیل بنانے کا طریقہ:

٭ ایلوویرا کو کاٹ کر اس کا جیل ایک پیالے میں الگ کرلیں۔
٭ ایک پتیلی میں آدھا کپ پانی ڈالیں اور دو کپ ناریل کا تیل ڈال کر 10 منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔
٭ اس کے بعد ایلوویرا جیل کو پتیلی میں ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلاتی رہیں۔
٭ اس کو 20 منٹ کے لئے پکائیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ 20 منٹ بعد جب ڈھکن کھولیں گی تو جھاگ کو چمچ سے ہٹا کر الگ کرلیں اور نیچے بچ جانے والے مائع کو کسی بوتل میں جمع کرلیں۔ لیجیئے بن گیا ایلوویرا کا تیل گھر میں باآسانی۔

فائدے:

٭ گٹھنوں میں درد ہو تو اس تیل سے مالش کریں یہ پٹھوں کو سکون دے گا اور آپ کا درد غائب ہو جائے گا۔
٭ پیٹ میں درد ہو یا جسم کے کسی بھی حصے میں بس اس تیل سے مالش کرنا نہ بھولیں۔
٭ سر میں اس تیل کو لگائیں یہ بالوں کو بڑھانے کا کام کرے گا۔-
٭ چہرے سے میک اپ اتارنے کے بعد یہ تیل لگانے سے جلد خوبصورت ہو جائے گی۔
٭ اپینڈکس کے درد میں یا اس کے آپریشن کے بعد بہت آرام آرام سے اس تیل کو پیٹ اور کمر پر لگائیں مالش نہ کریں۔ یہ درد کو جلدی ختم کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

How To Make Alovera Oil

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Make Alovera Oil and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Alovera Oil to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12352 Views   |   29 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

جسم درد کی چھٹی اب ہوگی ایلوویرا تیل سے۔۔۔ اس کو گھر میں بنانے کا طریقہ آپ بھی جان لیں

جسم درد کی چھٹی اب ہوگی ایلوویرا تیل سے۔۔۔ اس کو گھر میں بنانے کا طریقہ آپ بھی جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم درد کی چھٹی اب ہوگی ایلوویرا تیل سے۔۔۔ اس کو گھر میں بنانے کا طریقہ آپ بھی جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔